Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 24, 2022 01:47 pm views : 402

Location : Sector I 10

Islamabad- One policeman martyred in suicide blast in Islamabad's I-10; TTP claims responsibility
  • Urdu

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکا، پولیس اہلکار شہید ، پولیس نے مشکوک ٹیکسی کو روکنے کی کوشش کی تو کار سوار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ، وزیراعظم کا واقعے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آئی 10 میں خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعظم نے واقعے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کو روکا۔قوم اپنے بہادروں کو سلام پیش کرتی ہے ۔
اسلام آباد کے علاقے آئی 10دھماکے میں شہید پولیس کانسٹیبل عدیل حسین کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ  کے مطابق نماز جنازہ میں ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی اسلام آباد، رینجرز حکام، پولیس جوانوں اور افسران کی بڑی تعداد میں شرکت کی جب کہ قائم مقام آئی جی اسلام آباد حسن رضا خان بھی نمازجنازہ میں شرکت تھے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں گاڑی میں دھماکا ہوا ہے جس کے بارے میں پولیس نے تصدیق کردی ہے کہ یہ خودکش دھماکا ہے۔ اس دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے جس کی شناخت عدیل حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سیکٹر آئی 10 میں ناکے پر چیکنگ کے لیے مشکوک گاڑی کو روکا گیا تھا۔ ٹیکسی کے رکتے ہیں دھماکا ہوا۔
خود کش دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار اور 2 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی اہلکاروں میں محمد حنیف، محمد یوسف اور محمد بلال شامل ہیں۔
دھماکے کے بعد پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری کو پمز اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر تعینات کردیا گیا ہے جب کہ وہاں غیر متعلقہ گاڑیوں کی نقل وحرکت روک دی گئی ہے۔
دریں اثنا ڈائریکٹر پمز خالد محسود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہنگامی صورت حال میں زخمیوں کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب تک 10 زخمی ہمارے پاس لائے گئے ہیں جب کہ 2 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں، جن میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری کی لاش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کا عمل بعد میں دیکھیں گے۔
خودکش دھماکے کے بعد جڑوں شہروں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ آر پی او نے راوالپنڈی سمیت چاروں اضلاع میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
انہوں نے ڈی پی اوز کو داخلی اور خارجی راستوں، پبلک مقامات کی کڑی نگرانی، مشکوک افراد پر نظر رکھنے کا حکم دیا ہے اور اسلام آباد کو ملانے والے راستوں اور ملحقہ آبادیوں ٹیکسلا واہ، پیر ودھائی، نصیر آباد کے علاقوں میں فوری سرچ آپریشن کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

Recent News

Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security 1:43
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security
Jun 26, 2026 04:29 pm
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved