Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 21, 2022 03:17 pm views : 398

Location : Different places

Lasbela- Death toll rises to 12 in Lasbela cylinder blast
  • Urdu

لسبیلہ سلنڈر دھماکا، 10 زخمی سول اسپتال کراچی میں جاں بحق ،المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ، 13 زخمی ابھی بھی سول اسپتال کے برنس سینٹر میں زیرِ علاج ہیں

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے شہر بیلہ میں گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں سمیت 10 افراد سول اور جناح اسپتال کے برنس وارڈ میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ، جس کے بعد اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ۔
واقعے کے 13 زخمی ابھی بھی سول اسپتال کراچی میں تشویش ناک حالت میں ہیں۔
پولیس کے مطابق بلوچستان کے شہر بیلہ میں منی بس اسٹاپ چونگی کے قریب ایک دکان میں گزشتہ روز سلنڈر کے خوفناک دھماکے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 25 افراد شدید جھلس گئے تھے۔
ایدھی حکام کے مطابق سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دوران علاج جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ منظور ولد امام بخش ، 27 سالہ برکت علی ولد محمد امین، 23 سالہ محمد یونس ولد محمد یعقوب، 23 سالہ ظہور ولد محمد یونس ، 35 سالہ حاجی عمر ولد حاجی جمعہ خان اور 45 سالہ غلام سرور ولد یار محمد اور 2 نامعلوم شامل ہیں۔
علاوہ ازیں رینجرز اہلکار 30 سالہ منظور ولد امام بخش اور پاکستان فوج کا جوان 27 سالہ برکت علی ولد محمد امین جناح اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں غسل و کفن کے لیے موسیٰ لائن میں واقع ایدھی مرکز منتقل کر دی گئیں، جہاں سے بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے لیے روانہ کر دی جائیں گی۔
یہ زخمی سوال اسپتال کے برنس سینٹر میں زیرِ علاج تھے جن میں سے 10 متاثرین آج صبح علاج کے دوران جاں بحق ہو گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق اس افسوس ناک واقعے کے 13 زخمی ابھی بھی سول اسپتال کے برنس سینٹر میں زیرِ علاج ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق بیلہ میں ہوئے اس دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں اطراف کی 7 دکانیں، 1 ہوٹل، بازار میں کھڑی لگ بھگ 25 موٹر سائیکلیں اور دیگر املاک جل کر خاکستر ہو گئی تھیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بیلہ میں اس افسوس ناک واقعے کے بعد امدادی کام تاحال جاری ہے۔

Recent News

Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security 1:43
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security
Jun 26, 2026 04:29 pm
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved