Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 23, 2022 12:06 pm views : 423

Location : DHA

Karachi- Policeman shot dead by armed 'expatriate' in Karachi's DHA
  • Urdu

گاڑی تھانے لے جانے پر تکرار، ڈیفنس میں شہری کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ، دو اہلکار مبینہ ملزم کی گاڑی کو تھانے لے جانے کی کوشش کر رہے تھے، تلخ کلامی کے بعد ملزم نے گولی چلا دی

کراچی میں گزشتہ شب پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کرنے والا ملزم کار میں لڑکی کو اغوا کرکے لے جا رہا تھا۔ شاہین فورس کے اہلکاروں نے کار کو روکا تھا۔پولیس اہلکاروں نے واقعے کے حوالے سے بیان میں کہا تھا کہ ملزم کسی لڑکی کو زبردستی ساتھ بٹھانے کی کوشش کر رہا تھا۔
ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اہلکاروں نے اسکا پیچھا کرکے اسے روک لیا اور تھانے لے جانے لگے تو ملزم نے فائرنگ کر دی اور کار میں بیٹھ کر فرار ہو گیا۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا۔
 شہید پولیس اہلکار کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ مقتول اہلکار پر قریب سے فائر کیا گیا۔ گولی ایک ہی لگی جو سر میں لگی اور جان لیوا ثابت ہوئی۔
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ اس کی گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے جب کہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
اسد رضا نے بتایا کہ کار میں اہلکار عبدالرحمٰن ملزم سے ہتھیار حوالے کرنے کا کہتا رہا۔ اسی دوران ملزم نے فائر کردیا۔ عبدالرحمٰن نے بھی زخمی ہونے کے بعد ملزم پر فائر کیا جو گاڑی پر لگا۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم حال ہی میں سوئیڈن سے تعلیم حاصل کرکے لوٹا ہے اور اس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کے قتل میں ملوث ملزم خرم نثار سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان علی بلوچ کے مطابق ملزم خرم نثار کا آبائی گھر ڈیفنس فیز 5 میں جائے وقوع کے قریب واقع ہے، پولیس نے ملزم خرم نثار کے گھر چھاپہ مار کر اسلحہ و دستاویزات برآمد کر لیں اور چوکیدار کو حراست میں لے لیا ہے۔
مقتول پولیس اہلکار کے بھائی حضرت رحمٰن کے مطابق مقتول عبد الرحمٰن کا نکاح ہوچکا تھا، اس کی دسمبر میں شادی طے تھی، ہمارا بھائی دورانِ ڈیوٹی فائرنگ سے شہید ہوا۔

Recent News

Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security 1:43
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security
Jun 26, 2026 04:29 pm
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved