Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 19, 2022 02:20 pm views : 419

Location : Sea view

Karachi- Manoeuvres enthral crowds at IDEAS 2022 Karachi Show
  • Urdu

دفاعی نمائش آئیڈیاز کے موقع پر سی ویو پر پیشہ ورانہ عسکری مہارت کا شاندار مظاہرہ ، پاک بحریہ کے اسپیشل سروس گروپ نے ٹرائی سروسز فری فال جمپ کا مظاہرہ کیا ، پاک فضائیہ کے پائلٹس نے لڑاکا طیاروں کے ذریعے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا

کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز کے دوران نشان پاکستان سی ویو پر کراچی شو منعقد کیا گیا جس میں پاکستان نیوی اور ائیر فورس کے طیاروں نے فلائنگ مارچ کا جبکہ نیوی کی طرف سے مختلف ڈرلز اور فری فال کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
دفاعی نمائش آئیڈیازکی مناسبت سے سی ویو کراچی پر ایئرشو کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے پائلٹس نے لڑاکا طیاروں کے ذریعے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا جبکہ پاک بحریہ کے سی کنگ،زولونائنراورایلوٹ ہیلی کاپٹرز نے پیشہ ورانہ صلاحیت ،سی 130طیارے سے ہزاروں فٹ کی بلندی سے فری فال پیرا جمپ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز2022 کے تسلسل میں نشان پاکستان سی ویو نشان پاکستان پر جمعرات کی شام ائیر شو کا انعقاد کیا گیا، پاکستان نیوی میرینز کی جانب سے اسپیشل گن ڈرل کا شاندارمظاہرہ کیا گیا،جس کے دوران پیشہ ورانہ مظٓاہرہ پیش کرنے والے میرینز نے بھاری بھرکم ہتھیاروں کومختلف زاویوں کے دوران انتہائی برق رفتاری سے ساتھ موجود دیگرمیرینز کو منتقل کیا جبکہ ایک موقع پربیک وقت دوگنزکو دائرے کی شکل میں مہارت سے گھمانے کا مظاہرہ بھی کیا،جس کو حاضرین کی جانب بڑی پذیرائی ملی۔
پا ک بحریہ کے میرینز اور اسپیشل فورسز کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے خصوصی مظاہرے کے دوران پیشہ ورانہ تربیت کا زبردست مظاہرہ کیا گیا جبکہ تینوں مسلح افواج کے مشترکہ کاونٹر ٹیررازم ڈیمو ،فلائی پاسٹ ،ٹرائی سروسز اسٹیٹک اور فری فال پیر اجمپ ،بیچ اسالٹ سمیت دیگر مظاہرے بھی دکھائے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ تھے جبکہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےبھی ائیرشو میں شرکت کی۔
تینوں مسلح افواج کے اسپیشل سروسز گروپ کی جانب سے کئے جانے والے مظاہرے میں بری ،بحری اور فضائی اثاثوں سی کنگ ،زولو بوٹس ،اسپیڈ بوٹس اور ہورکرافٹ نے حصہ لیا ،مظاہرے کے دوران کمانڈوز سی کنگ ہیلی کاپٹرز سے رسوں کی مدد سے ساحل پر اترے۔
ائیر شو کے دوران پاک بحریہ کے سی کنگ ،ایلوٹ اور زولو نائنر ہیلی کاپٹر ز کی پیشہ ورانہ تربیت کے مظاہرے کو بھی شائقین کی جانب سے سراہا گیا، سی ویو پر ائیر شو کو شہریوں کی جانب سے انتہائی یادگار قراردیا گیا۔
پاک بحریہ کے اسپیشل سروس گروپ نے ٹرائی سروسز فری فال جمپ کا مظاہرہ کیا ،جس کے دوران سولہ پیراٹروپرز سی 130طیارے سے 12ہزارفٹ کی بلندی سے ساحل پر سبز ہلال پرچم سمیت دیگر جھنڈوں کے ہمراہ اترے، فری فال جمپرز نے سبزہلالی پرچم مہمان خصوصی سید مراد علی شاہ کو پیش کیا۔

Recent News

Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security 1:43
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security
Jun 26, 2026 04:29 pm
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved