Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 24, 2017 08:13 pm views : 823

Location : Driving Licsence Branch, Clifton

Karachi- IG Sindh A.D Khawja Media Talk
  • Urdu

کراچی،آئی جی سندھ نے سلیم واحدی آڈیٹوریم اور ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن کی نئی عمارتوں کا افتتاح کیا

آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے کلفٹن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ ،سلیم واحدی آڈیٹوریم کی نئی عمارتوں کا باقاعدہ افتتاح کیا اور ڈرائیونگ لائسنسز کی فیس وصولی ،گھروں تک رسائی ،سمیت اسکے سافٹ ویئر کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیئے کورئیر ،سافٹ ویئر کمپنیز سمیت نیشنل بنک آف پاکستان اور نادرا سے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیئے۔
تقریب میں آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت منگھن ،سابقہ آئی جیز اسدجہانگیر،اظہرفاروقی،سابقایڈیشنل آئی جی طارق جمیل ،سابقہ ڈی آئی جیز سلیم واحدی ،کمانڈر شوکت کے علاوہ سی پی ایل سی چیف ،ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
ڈی آئی جی ڈی ایل برانچ مظہرنواز شیخ نے تقریب سے خطاب کے دوران ڈی ایل برانچ کی کم وبیش گذشتہ ایک سالہ کارکردگی کا احاطہ کیا اور ایک آسان،تیز رفتار اور مؤثر نظام کو متعارف کرانیکی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے ،ایجنٹ مافیا ،جعلی لائسنسنگ اور وسائل جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے جملہ محکمانہ کاوشوں اور آئی جی سندھ کے کردار سے شرکاء4 کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیسنگ کے مجموعی عمل کو مفاد عامہ کے عین مطابق بنانا اور اسے حقیقی معنوں میں ایک خدمتگار وعوام کی امنگوں کاترجمان بنانا میرا وڑن ہے۔
انہوں نے لائسنس برانچ کو خوبیوں سے آراستہ کرنے،خرابیوں سے پاک کرنے اور لائسنس کے اجراء4 کے مجموعی سسٹم کو جدید خطوط سے آراستہ کرنے پر ڈی آئی جی ڈی ایل کومبارکباد دی اور اس حوالے سے انکی کوششوں ،لگن اور شب وروز محنت اور غوروخوص کی تعریف کی اور سراہا۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ ٹاسک مشکل تھا تاہم ڈی آئی جی ڈی ایل اور انکی ٹیم میں شامل ایماندار اور محنتی افسران نے دن رات کی محنت اور دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے کام کیا جس سے عوام کے لیئے آسانیاں میسر آئیں اور طویل دستاویزی امور سے نا صرف نجات ملی بلکہ عوام کا قیمتی وقت بھی ضائع ہونے سے بچایا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزڈ اور جدید سافٹ ویئر کو متعارف کرانی کے باعث ایجنٹ مافیا کی سرکوبی ممکن ہوئی اور صرف شناختی کارڈ پر شہریوں کو براہ راست لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانیاں فراہم کرنی کے عمل کو بھی ممکن بنایا گیا۔
آئی جی سندھ نے اس موقع پر کہا کہ جدید اور آسان عمل پر مشتمل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے نظام کے دائرے کوصرف حیدرآباد ہی نہیں بلکہ سندھ کے دیگر شہروں تک بھی وسعت دی جائیگی۔
آئی جی سندھ نے ڈرائیونگ لائسنس کے جملہ امور کو جدید خطوط سے آرستہ کرنے اور اس کے مجموعی عمل میں وزیراعلٰی سندھ کے تعاون اور انکے ہرممکن اقدامات کی بھی تعریف کی۔
ڈی آئی جی ڈی ایل نے بتایا کہ کلفٹن ڈی ایل برانچ سے اب صرف پانچ منٹ میں لرننگ اور پینتیس سے چالیس منٹ کے اندر اندر شہری مستقل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف پوائنٹس بشمول کالجز ،جامعات ،شاپنگ مال ،ایکسپوسینٹر ودیگر سے موبائل لائسنسنگ کا تصور بھی متعارف کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ کی منظوری کے بعد لائسنسنگ رقوم کی ادائیگیوں کا نظام پاکستان پوسٹ سے نیشنل بنک آف پاکستان کو سونپا گیا ہے جوکہ متعارف کردہ ڈیجیٹلائزڈ پیمنٹ نظام کی ترجیحات کا حصہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس نظام سے عوام کی سہولیات میں ناصرف اضافہ ہوا بلکہ روزانہ کی بنیاد پر ادائیگیوں کی تفصیلات کا حساب بھی ممکن ہوگیا ہے۔
جعل سازی اور ایجنٹ مافیا کی حوصلہ شکنی اور انھیں ناکام کرنیکے لیئے لائسنسز کی صارفین کے گھروں پر ترسیل اور تصدیق کی حکمت عملی اپنائی گئی جبکہ لائسنس کے اجراء کے بعد تصدیقی ایس ایم ایس کا نظام بھی صارفین کے لیئے متعارف کرایا گیا۔

Recent News

187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore 2:08
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore
Jun 29, 2026 05:42 pm
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations 1:29
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations
Jun 29, 2026 04:31 pm
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit 1:03
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit
Jun 29, 2026 03:51 pm
Imran Khan Challenge Verdict in Supreme Court £190 Million Case 1:28
Imran Khan Challenge Verdict in Supreme Court £190 Million Case
Jun 29, 2026 01:54 pm
Pakistan Orders Immediate Arrest of Illegal Afghan Nationals from July 10 1:14
Pakistan Orders Immediate Arrest of Illegal Afghan Nationals from July 10
Jun 29, 2026 12:27 pm
Europe Heatwave Turns Deadly: Over 1,300 Deaths Reported as Temperatures Cross 40°C 1:47
Europe Heatwave Turns Deadly: Over 1,300 Deaths Reported as Temperatures Cross 40°C
Jun 29, 2026 12:06 pm
Government Fails to Provide Relief as Fuel Prices Remain Unchanged, Public Disappointed 1:55
Government Fails to Provide Relief as Fuel Prices Remain Unchanged, Public Disappointed
Jun 27, 2026 05:28 pm
PDMA Issues Glacial Lake Outburst Flood Alert for Upper Districts Amid Rising Temperatures 1:03
PDMA Issues Glacial Lake Outburst Flood Alert for Upper Districts Amid Rising Temperatures
Jun 27, 2026 03:32 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved