Feb 24, 2017 07:56 pm
views : 848
Location : Parliament House
Islamabad- Chairman PCB Shahryar Khan Media Talk
اسلام آباد،محمد عرفان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں،چیئرمین پی سی بی شہریار خان
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈشہریار خان نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ پوری دنیا میں ہوتی
ہے، ہندوستان ،بنگلا دیش اور سری لنکا سمیت جہاں بھی ٹی ٹوئنٹی میچز ہوتے
ہیں وہاں بکی آجاتے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی شہریارخان نےاسلام آباد میں قائمہ
کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کے بعد زرائع ابلاغ عامہ کے
نمائند ؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس یہ اطلاع تھی کہ ایسا
واقعہ ہونے لگا ہے اس لیے تیار تھے،پہلا پی ایس ایل کامیاب ہوا تو دوسرے
میں بکی آگئے،جوکھلاڑیوں سے براہ راست نہیں بلکہ رشتہ داروں یاسابق
کھلاڑیوں کے ذریعےرابطہ کرتے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہا کہ یوسف کا ناصرجمشید سے رابطہ ہوا،دونوں لندن سے دبئی
آئے،ناصرجمشید نے کھلاڑیوں سے کہا یہ شخص آپ سے ملنا چاہتا ہے،ناصرجمشید
نے 3 کھلاڑیوں خالد لطیف،شرجیل اورعرفان کویوسف سےملوایا۔
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو
باقاعدگی سے انگلش اور اردو میں لیکچر دیے جاتے ہیں، شرجیل اور خالد نے
اقرار کیا کہ انہوں نے بکی کے رابطہ کرنے پر نہیں بتایا اور اسی بناء پر
انہیں واپس بھجوایا گیا، پلیئرز کا ریکارڈ کرایا گیا بیان پہلے سے مختلف
ہے، دونوں کو چارج شیٹ دے کر 14 دن دیے گئے ہیں جس کے بعد ہی اگلی کارروائی
ہو گی جب کہ محمد عرفان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔