Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 20, 2017 05:47 pm views : 765

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Anti Curroption
  • Urdu

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈی جی اینٹی کرپشن نے پنجاب کوآپریٹوز بورڈ فار لیکویڈیشن اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے امور میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کوآپریٹوز بورڈ فار لیکویڈیشن کی اراضی اور جائیدادوں میں بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیا۔پنجاب کوآپریٹوز بورڈ فار لیکویڈیشن کو تحلیل کرنے کا حکم دیا۔چیئرمین پنجاب کوآپریٹوز بورڈ فار لیکویڈیشن اور دیگر بورڈ ممبران کو فی الفور معطل کرنے کا بھی حکم دیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کا ادارہ قانون کے تحت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔جن افراد نے بے ضابطگیاں کی ہیں ان کے خلاف قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ایف آئی آر دج کرائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کوآپریٹوز بورڈ فار لیکویڈیشن کے مکمل آڈٹ کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے پنجاب کوآپریٹوز بورڈ فار لیکویڈیشن کا نیا بورڈ جلد تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں بہترین فرم کا انتخاب کرکے فوری آڈٹ شروع کیا جائے۔بورڈ کی فی الفور تنظیم نو کی جائے۔بورڈ کے زیر ملکیت قیمتی اراضی کو فروخت کرنے کیلئے قانونی تقاضوں کو بالائے طاق رکھا گیا۔ذمہ دار افراد کے خلاف تحقیقات کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔نیلامی کے عمل کے بغیر بھی اراضی کو فروخت کرنا غیر قانونی ہے۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی میں بے ضابطگیوں پر سخت ایکشن لیا۔
ضلع خوشاب کے علاقے قائدآباد میں کم آمدن والے خاندانوں کو پلاٹس کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔غیر قانونی طور پر پلاٹس الاٹ کرنے کے ذمہ داروں کو معطل کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وضع کردہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوجداری کارروائی عمل میں لائی جائے۔اینٹی کرپشن کا ادارہ پنجاب میں تمام سکیموں کا آڈٹ کرکے رپورٹ پیش کرے۔جہاں بے ضابطگی ہوئی ہے وہاں ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔پنجاب میں کرپشن کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔شفافیت کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے عہدوں پر رہنے کے حق دار نہیں۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ سید ہارون سلطان بخاری، چیف سیکرٹری، چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز قانون، ہاؤسنگ، کوآپریٹو اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent News

Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security 1:43
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security
Jun 26, 2026 04:29 pm
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved