Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 19, 2017 03:28 pm views : 870

Location : CM House

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meeting with Chinese Delegation
  • Urdu

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چین کی معروف کمپنی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے چیئرمین گوا یو کی ملاقات

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چین کی معروف کمپنی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے چیئرمین گوا یو نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بھکی اوربلوکی میں2400میگاواٹ کے گیس پاور پراجیکٹس پر کام کی پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرچےئرمین ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی۔قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔
چین کی معروف کمپنی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے چیئرمین گوا یو کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کئی شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔گیس پاور منصوبوں پر اعلی معیار اور رفتار کے ساتھ کام ہورہا ہے۔
چین کی معروف کمپنی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے چیئرمین گوا یو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا ہے۔وزیراعلیٰ کی انتھک محنت کے باعث گیس پاور منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔شہبازشریف نے گیس پاور منصوبوں کے لئے ہر سطح پر بھر پور تعاون فراہم کیا ہے۔
چین کی معروف کمپنی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے چیئرمین گوا یو کا مزیدکہنا تھا کہ وزیراعلی شہبازشریف کی غیر معمولی صلاحیتوں کااعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جاتاہے۔بھکی اور بلوکی گیس پاور منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہواہے۔دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کے لئے پور ی قوم یکجا ہے۔دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کیلئے پاکستان میں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سی پیک اورنان سی پیک توانائی منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے۔بھکی اوربلوکی گیس پاورمنصوبوں کی جلد تکمیل چاہتے ہیں۔امید ہے کہ بھکی پاورپلانٹ کی سنگل گیس ٹربائن اگلے ماہ کام شروع کردے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کامزید کہنا تھا کہ گیس پاور منصوبوں کے علاوہ ساہیوال میں 1320میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جارہا ہے۔دنیا میں اتنی پیدواری گنجائش کے منصوبوں کی تکمیل پہلے کبھی اتنی کم مدت میں نہیں ہوئی۔
سیکرٹری توانائی، چیف ایگزیکٹو آفیسرنیشنل پاورپارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ،چیف ایگزیکٹو آفیسر قائداعظم تھرمل پاور لمیٹڈ کمپنی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent News

Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security 1:43
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security
Jun 26, 2026 04:29 pm
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved