Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 17, 2017 03:17 am views : 972

Location : Lal Shehbaz Qalandar Shrine

Karachi- At least 72 killed in Lal Shahbaz Qalandar shrine blast (Update)
  • Urdu

دادو،  سیہون میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ میں دھماکا،  72 افراد شہید، سینکڑوں زخمی

 سیہون میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطے میں دھمال کے موقع پر دھماکے میں 72 افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ جاں بحق و زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جمعرات کے باعث زائرین کی بڑی تعداد مزار میں موجود تھی، دھماکے کے بعد بھگڈر مچ گئی، درجنوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، شہر کے اسپتالوں میں طبی سہولیات اور ایمبولینسوں کی کمی کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
 پولیس حکام نے سیہون میں  لعل شہباز قلندر درگاہ کے احاطے میں زور دار دھماکے میں 72 افراد کی شہادت کی تصدیق کردی، خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، امدادی کارکنان اور ایمبولینسوں کی کمی کے باعث شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پرائیویٹ گاڑیوں میں زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال پہنچایا، سیہون کے اسپتال میں ڈاکٹرز اور طبی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے، آرمی اور رینجرز کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں، شدید زخمیوں کو دیگر قریبی شہروں کے اسپتالوں میں پہنچایا جارہا ہے۔
ایک عینی شاہد کے مطابق آج لعل شہباز قلندر کےمزار پر بہت بڑا افسوسناک سانحہ ہوا ہے۔پولیس دعویٰ کرتی ہے کہ درگاہ پرپچاس پولیس اہلکار تعینات ہوتے ہیں، واک تھرو گیٹ ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں مگر دھماکے کے وقت صرف دو پولیس اہلکار موجود تھے جبکہ ہزاروں افراد کی حفاظت کیلئے محض دو پولیس اہلکار ناکافی تھے۔
واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سیہون پہنچے اور تعلقہ ہسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 7 بجکر 1 منٹ پر واقعہ پیش آیا۔ جس کے بعد میں سیہون کے لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔  سابقہ تعلقہ ناظم، میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین  بھی میرے  ساتھ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائی وے پر واقعات کے لئے فوری طور پر طبی امداد دینے کے حوالے سے تعلقہ ہسپتال بنایا گیا اور ٹراما سینٹر میں 8  ایمبولینسیں موجود تھیں جو واقعے کے فوری بعد روانہ ہوگئی تھیں لیکن سیہون کے لوگوں نے اپنی گاڑیوں اور رکشوں میں  زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ یہاں خون وافر مقدار میں موجود ہے اور یہاں خون کی ضرورت نہیں ہے۔ میں سیہون کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

Recent News

Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security 1:43
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security
Jun 26, 2026 04:29 pm
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved