Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 09, 2017 11:00 pm views : 881

Location : PMG Chowk

Lahore- Students Protest
  • Urdu

لاہور،طلباء یونینز میں انتخابات کیلئے مختلف طلباء تنظیموں کے تحت زبردست احتجاجی مظاہرہ

طلباء یونینز میں انتخابات کیلئے مختلف طلباء تنظیموں کے تحت زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پی ایم جی چوک پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں طلباء نے شرکت کی۔ احتجاجی طلباء کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھے جبکہ اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
مظاہرے میں شریک ایک طالبعلم محمد ایاز کا کہنا تھا کہ ایک آمر نے 9 فروری 1984ء کو طلباء یونین پرپابندی عائد کی تھی۔ ہمارا جمہوری چیمپئنز سے مطالبہ ہے کہ طلباء یونین بحال کی جائے۔ ہمیں ہمارا جمہوری حق واپس کیا جائے۔ اگر ہمیں ہمارا جمہوری حق واپس نہیں دیا جائے گا تو ہم کراچی سے لے کر اسلام آباد تک کے طلباء کو متحد کریں گے اور شہر اقتدار کا گھیراؤ کریں گے۔ جب تک طلباء یونین کو بحال نہیں کیا جائے گا ہم محاصرہ نہیں چھوڑیں گے۔ طلباء یونین کی بحالی کیلئے طلباء برادری کو لے کر تحریک چلانے جارہے ہیں۔ یہ مظاہرہ ایک ٹوکن ہے۔ اب طلباء اپنا حق لے کر رہیں گے۔
مظاہرے کی قیادت کرنے والے اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم کا کہنا تھا کہ طلبہ یونین کی بحالی کے حوالے سے ہم نے سینیٹرز سے ملاقاتیں کی ہیں اور طلبہ یونین کی بحالی کے حوالے سے ایوان بالا میں بحث بھی ہوئی ہے اور ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ دو ماہ کے اندر ایک بل ترتیب دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیم صوبائی مسئلہ ہے۔ پنجاب میں ن لیگ کو سندھ میں پیپلز پارٹی کو اور کے پی کے میں پی ٹی آئی کو چاہیے کہ انتخابات کروائیں۔ 2008ء میں فلور آف دی ہاؤس میں یوسف رضا گیلانی نے جب یہ اعلان کیا کہ طلبہ یونین پر پابندی نہیں ہے تو اب صرف انتخابات باقی ہیں۔ طلباء ایک طاقت ہیں۔ حکمران ڈرتے ہیں کہ طلباء اقتدار کو ہلاکر رکھ دیں گے۔ انتخابات نہ کرانا طلباء کا راستہ روکنے کی ایک سازش ہے، سب سے باشعور طبقہ طالبعلم ہوتا ہے۔ آج کی سیاستدانوں کی طلباء تنظیموں نے پرورش کی ہے۔ سیاسی پرورش تعلیمی اداروں میں کی جائے۔ طلباء کی تاریخ موجود ہے ،یہ خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے۔

Recent News

Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security 1:43
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security
Jun 26, 2026 04:29 pm
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved