Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 03, 2017 04:14 pm views : 934

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab meeting with Turkey Delegation
  • Urdu

لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی ۔اجلاس میں ترک سرمایہ کاروں نے پنجاب کے واٹر سیکٹر، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، ہاؤسنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات تاریخی برادرانہ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں دونوں ملکو ں کے مابین دوستی کا رشتہ مفید معاشی تعاون میں بدل رہا ہے۔صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکی نے بے مثال ترقی کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ ترکی کی کئی کمپنیاں پاکستان خصوصاً پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ترک سرمایہ کاروں کی جانب سے پنجاب کے واٹر سیکٹر، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، ہاؤسنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت بڑے شہروں میں واساز کی کارکردگی اور اس کے تنظیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔واساز کی تنظیم نو وقت کی ضرورت ہے۔تنظیم سے واسا زکی کارکردگی میں خاطرخواہ بہتری آئے گی اور عوام کو وہ سہولتیں ملیں گی جو ان کا حق ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزید کہناتھا کہ واساز کی استعدادکار بڑھنے سے سرمایہ کاری کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچیں گے۔اس ضمن میں شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کرکے آگے کی جانب پیش رفت کرنا ہوگی۔
ترک سرمایہ کار کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں لاہور سمیت پنجاب میں بے مثال ترقی ہوئی ہے۔ شہبازشریف نے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین انداز میں کام کیا ہے۔ لاہور استنبول کی طرح خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بن چکا ہے۔
ترک سرمایہ کار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ واٹر سیکٹر، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، واساز کی استعدادکار میں اضافے، ہاؤسنگ اور دیگر شعبوں میں تعاون کریں گے۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ سید ہارون سلطان بخاری، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent News

Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security 1:43
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security
Jun 26, 2026 04:29 pm
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved