Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 03, 2017 01:27 pm views : 873

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting about Health
  • Urdu

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت 3گھنٹے طویل اجلاس

لاہو رمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت 3گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔اجلا س میں صوبے کے تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹرزہسپتالوں کی اپ گریڈیشن،تنظیم نواورایمرجنسیزکو میں علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام کا جائزہ لیاگیا۔صوبے کے125تحصیل و ضلعی ہیڈکوارٹرزہسپتالوں کی ایمرجنسیز کو مارچ2018ء تک اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں رواں سال جون تک 40تحصیل و ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کی ایمرجنسیزکواپ گریڈ کیا جائے گا۔ایمرجنسیزکی اپ گریڈیشن سے مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔ایمرجنسیز کی اپ گریڈیشن،تنظیم نواوربحالی کے پروگرام کیلئے علیحدہ خود مختار ادارہ بنایاجائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایمرجنسیز میں مشینری اورآلات کو سٹی سکین مشینوں کی طرح آؤٹ سورس کیا جائے گا۔مشینری اور آلات کو وہی کمپنیاں چلائیں گی جو یہ فراہم کریں گی۔ایمرجنسیز میں تعینات ڈاکٹروں اورعملے کو خصوصی پیکیج دیں گے۔مریضوں کو بہترین علاج کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایمرجنسیز کو اپ گریڈ کرنے کیلئے پیٹ کاٹ کر وسائل دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایمرجنسیزکی اپ گریڈیشن کیلئے روایتی نظام کوتوڑ کرانفرادیت اورجدت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔شام اوررات کی شفٹ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اورعملے کواضافی الاؤنس دیں گے۔اس ضمن میں محکمہ صحت جلد حتمی سفارشات تیار کر کے پیش کرے۔ایمبولینسز کے نظام کو بہترین بنانے کیلئے کام کا آغاز کردیاگیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ایمبولینسز کا نظام اب ریسکیو1122چلائے گا۔محکمہ صحت کی ایمبولینسز ریسکیو1122کے حوالے کردی گئی ہیں۔مریضوں کیلئے نئی ایمبولینسز بھی خریدی جارہی ہیں۔نئے خریدے جانیوالے موبائل ہسپتالوں کو موبائل ایمرجنسیز کے طورپراستعمال کرنے کاپلان مرتب کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے دوردراز کے علاقوں میں مریضوں کو ایمرجنسیزکی صورت میں سہولت میسر آئے گی۔پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ کے تحت ہسپتال کو چلانے کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں۔اس ضمن میں بیرون ملک روڈ شوز کا انعقاد بھی کیا جا ئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں عام آدمی کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے جنگ کررہا ہوں۔اس حوالے سے بڑے چیلنجز ہیں لیکن میرا عزم اس بلند ہیں۔طبی سہولتوں کا معیار عوام کی توقعات کے مطابق نہ ہونے تک میری جنگ جاری رہے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کابینہ کمیٹی برائے صحت کو مزید مالی و انتظامی خود مختاری دی جائے گی۔اس فیصلے سے کابینہ کمیٹی کو ازخود اقدامات کرنے میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔مریضوں کو خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مانٹیرنگ سنٹربھی بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہسپتالوں کیلئے مزید نرسوں اور پروفیشنلز بھرتی کرنے کی منظور ی دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ایمرجنسیز کو اپ گریڈ کرنے کیساتھ وہاں بہترین ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی ہونی چاہیے۔عام آدمی کو ہسپتال میں معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بہترین ہیومن ریسورس انتہائی ضروری ہے۔
اجلاس میں صوبائی وزیرسلمان رفیق، چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کےئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ ،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔
چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اپنے دفتر سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Recent News

Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security 1:43
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security
Jun 26, 2026 04:29 pm
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved