Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 02, 2017 05:37 pm views : 845

Location : Ministry of Foreign Affairs Office

Islamabad- Foreign Office's Weekly Press Briefing
  • Urdu

اسلام آباد ، بھارت دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکے، ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں خود بھی ملوث ہے اور دیگر ممالک کو بھی استعمال کررہا ہے وہ دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکے۔
اسلام آباد میں ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت دیگرممالک کے معاملات میں دخل اندازی کے بجائے اپنے معاملات درست کرے، بھارتی ریاستی عناصر کی پاکستان میں مداخلت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں اور وہ دیگر ممالک کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے،بھارت دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکے۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے اورکشمیرمیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے 14 کشمیریوں کو گرفتاراور40 افراد کو زخمی کیا گیا جب کہ وہ عالمی برادری کی توجہ تحریک آزادی سے ہٹانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ ایک طرف کشمیری مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور دوسری جانب مودی سرکار جموں و کشمیر میں غیرقانونی ڈومیسائل جاری کرکے کشمیر کی آبادی کوہندو اکثریت میں تبدیل کررہی ہے،پاکستان غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل دینے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتا ہے اورعالمی برادری بھی غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل دینے کا نوٹس لے۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریاکا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کرے اور مسئلے کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے کیوں کہ یہ مسئلہ قراردادوں کی روشنی میں ہی حل ہو سکتا ہے،عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو کشمیریوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریانے بتایا کہ گزشتہ برس نارووال میں 3 پاکستانی لڑکے غلطی سے سرحد پار چلے گئے اور انہیں بھارت میں گرفتار کر لیا گیا تھا، ستمبرمیں پاکستان نے لڑکوں کی رہائی کے لیے بھارت سے رابطہ کیا اورتاحال جواب کا انتظار ہے۔.
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کے مطابق یکم مارچ کو ہونے والے ای سی او کے سربراہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کررہا ہے جس میں آر سی ڈی کے رکن ممالک بھی شرکت کریں گے۔

Recent News

Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security 1:43
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security
Jun 26, 2026 04:29 pm
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved