Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 31, 2017 04:39 pm views : 896

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- PML(N) Leader MNA Daniyal Aziz Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد ، جہانگرین ترین کے جہاز میں بیٹھ بیٹھ کرعمران خان کا دماغ چل گیا ہے، دانیال عزیز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان جہانگیرترین کے جہاز پر بیٹھ بیٹھ کر پاگل ہوگئے ہیں اور اس جہاز کا پیٹرول خیبرپختون خوا کے بجٹ سے پورا کیا جاتا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ہم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کردیا ہے، ہمارے وکیل نے ہر ایک چیز کی تفصیل دی اور رقوم کی ترسیل کی تمام تفصیلات عدالت میں جمع کرادی ہیں، اسحاق ڈار کا بیان حلفی غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے، 12 ملین درہم کا منی ٹریل ثابت ہوچکا ہے اور اسحاق ڈارکے بیان پر ریفری جج نے فیصلہ دیا تھا لیکن تحریک انصاف ایک بات پر قائم نہیں رہتی ان کا رد عمل روز تبدیل ہوتا ہے، پہلے کہتے ہیں آف شورکمپنیاں غلط ہیں، اب کہتے ہیں ٹھیک ہیں، تحریک انصاف کے رہنما عدالت عظمٰی میں روز رنگ بدلتے ہیں اور نئے پکوڑے پرانے اخبار میں بیچنے کی کوشش کررہے ہیں، پی ٹی آئی کا کیس پانی سے باہر نکل کر تڑپنے والی مچھلی کی طرح ہے، ان کے ہاتھوں سے کیس نکلتا نظر آرہا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان لوگوں کی بیٹیوں اور خاندان کے بارے میں بات کرتے ہیں پوری دنیا کو درس دینے والے اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے، عمران خان نے اپنے فلیٹ کو چھپائے رکھا، کالا دھن سفید کرنے کاعمل عمران خان کا اعترافی بیان ہے اور ان کے قریبی دوست جہانگیرترین کااعترافی بیان کوئی زور زبردستی پر نہیں لیا گیا تھا، انہوں نے خود اعتراف کیا کہ اپنے بیٹے کو ایک ارب روپے سے زائد رقم تحفے میں دی اور انہوں نے ساڑھے 7 کروڑ روپے واپس کیے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیزنےکہا کہ میں تحریک انصاف کے ہوش و ہواس پر حاوی ہوگیا ہوں کیوں کہ میں اصل حقائق اور ان کا اصل چہرہ سامنے لاتا ہوں، ایک دن کہتے ہیں مجھے وزیرلگوا دیں گے، اگلے دن کہتے ہیں میں نے کرپشن کی ہے، میں آپ کی طرح چور نہیں ہوں اور چیلنج کرتا ہوں میری کرپشن سامنے لائیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیا انصاف کی بات کریں گے، کے پی میں ڈیڑھ سال سے احتساب کمیشن کا سربراہ نہیں لگایا جاسکا، جہانگیرترین کے جہاز میں بیٹھ کرعمران خان کا دماغ چل گیا ہے اور اس جہاز کا پیٹرول کے پی کے بجٹ سے پورا کیا جاتا ہے۔ ہم سپریم کورٹ میں سرخرو ہوں گے اوران کو پکڑ کر کٹہرےمیں لائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ مریم نواز تو فلاحی کام کر رہی ہیں اور عمران خان ایسے شخص ہیں جواپنی بیٹی کوشناخت نہیں دے سکے، عمران خان قابل ترس انسان ہیں 2018 میں لوگ ان کو ناکام خان کہنا شروع کردیں گے۔

Recent News

Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security 1:43
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security
Jun 26, 2026 04:29 pm
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved