Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 27, 2017 01:19 pm views : 799

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- Chairman PTI Imran Khan Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد ، کرپٹ لوگوں کو اسمبلی میں لانے سے بہتر ہے اسے بند ہی کر دیا جائے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہناتھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور ٹیکس چھپانا ہے اور اگر کرپٹ لوگوں کو ہی قومی اسمبلی میں لانا ہے تو بہتر ہے کہ اسے بند کر کے قوم کا پیسہ بچایا جائے۔
اسلام آباد میں سپر یم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر جمہوریت میں چیف ایگزیکٹو عوام کو جوابدہ ہوتا ہے اور ہم نے بھی گزشتہ روز حکومت سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں سچ کہا تھا یا پھر سپریم کورٹ میں لیکن گزشتہ روز (ن) لیگ کے غنڈوں نے جو کچھ کیا وہ انتہائی شرمناک ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں جب اسمبلی اور الیکشن کمیشن سے انصاف نہ ملا تو ہم سڑکوں پر آئے لیکن ہم پر تشدد کیا گیا، ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ سب سے پہلے (ن) لیگ نواز شریف سے جواب مانگتی جیسے برطانیہ میں مارگریٹ تھیچر اور ٹونی بلیئر کو ان کی جماعتوں نے نکالا لیکن (ن) لیگ نواز شریف کی کرپشن بچا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کو جمہوریت کی روح اور تہذیب کا پتہ نہیں ہے، یہ فاشسٹ مائنڈ رکھنے والے لوگ ہیں اور ان کے نزدیک کرپشن کو چھپانا اور قوم کا پیسہ لوٹنا جمہوریت ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کرپشن اور ٹیکس چھپانا پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور قومی اسمبلی میں ان دونوں ایشوز پر بات ہی نہیں ہوتی، ایسی اسمبلی میں کون جانا پسند کرے گا، اگر اسمبلی میں کرپٹ اور بے ایمان افراد کو ہی لانا ہے تو بہتر ہے کہ اسے بند کر دیا جائے اور قوم کا پیسہ بچایا جائے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ قطری شہزادے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع دیئے گئے ہیں اس لئے وہ خط پے خط لکھ رہا ہے، یہ وہ قطری شہزادہ ہے جس پر کرپشن کا الزام ہے اور جس کا نام پاناما پیپرز میں شامل ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نواز شریف قوم کو قطری شہزادے کے خطوط کے ذریعے بے وقوف بنا رہے ہیں، انہیں تو قطری شہزادے کے خط پر ہی جیل میں ڈال دینا چاہیئے تھا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کل (ن) لیگی غنڈوں نے اسمبلی میں جو حرکتیں کی ہیں، یہ سب لوگ 2007 میں کدھر تھے جب نواز شریف کو دھکے مار کر ملک سے باہر بھیجا جا رہا، میں ایئرپورٹ پر موجود تھا لیکن یہ لوگ جو کل قومی اسمبلی میں شیر بن رہے تھے دم دبا کر بلوں میں گھسے ہوئے تھے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے جن ممبران کے ضمیر زندہ ہیں وہ سامنے نہیں آ رہے، صرف بکے ہوئے اور بے ضمیر لوگ نواز شریف خاندان کے جھوٹ اور کرپشن کو بچانے کے لئے سامنے آ رہے ہیں۔

Recent News

Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security 1:43
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security
Jun 26, 2026 04:29 pm
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved