Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 12, 2017 06:31 pm views : 1107

Location : Bahria Auditorium

Karachi- Pakistan Navy Enigeering College Convocation
  • Urdu

کراچی، پاکستان نیوی انجینیئرنگ کالج کا اٹھائیس واں کانووکیشن کا انعقاد

پاکستان نیوی انجینیئرنگ کالج کا اٹھائیس واں کانووکیشن آج یہاں بحریہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی کی آمد پر نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اور ٹیکنالوجی(نسٹ) یونیورسٹی کے ریکٹر لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نوید زمان اور کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل فرخ احمد نے انہیں خوش آمدید کہا۔
کانوو کیشن میں کل 361طلبا کو ڈگریاں دی گئیں جن میں 80طلبا نے ماسٹرزجبکہ 281طلبا نے انجینئر نگ اور مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔ اپنے متعلقہ شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 39 طلبا کو میڈلز بھی تفویض کیے گئے جن میں 20صدارتی گولڈ میڈلز، 6چیف آف دی نیول اسٹاف گولڈ میڈلز، 7چانسلرز سلور میڈلز اور 6 ریکٹر گولڈ میڈلز شامل ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رانا تنویر حسین نے طلبا کو ان کی پیشہ ورانہ تعلیم کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ 14دیگر دوست ممالک کی بحری افواج کے لیے کوالٹی انجینئرز کی مسلسل فراہمی پر پاکستان نیوی انجینئر نگ کالج کی تعریف کی۔
 انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے تدریسی ادارے اپنے طلبا ء میں علمی، پیشہ ورانہ، اخلاقی اور ذہنی و جسمانی صلاحیتیں اجاگر کرنے پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے انجینئرنگ کی تعلیم کے فروغ میں
یشنل یونیورسٹی آف سائنس اور ٹیکنالوجی(نسٹ) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کرتے ہوئے ایک اہم تدریسی ادارے کے طور پر ابھر رہی ہے جس کی پوری توجہ ٹیکنالوجی، جدت اور معاشرتی خدمت پر مرکوز ہے۔ مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں ٹیکنالوجی اور تحقیق کے کلچر کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں کالج کے کمانڈنٹ رئیر ایڈمرل ڈاکٹر نصر اکرام نے حاضرین کو آگاہ کیا کہ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کے 33گریجویٹس چین میں ملازمت حاصل کرچکے ہیں جنہیں پیشہ ورانہ ترقی اور تربیت کے لیے چین بھیجا جا چکا ہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ نے نسٹ کو دنیا کی 100بہترین جامعات میں شامل کیا ہے۔ ایچ ای سی کی 2015کی رینکنگ کے مطابق
یشنل یونیورسٹی آف سائنس اور ٹیکنالوجی(نسٹ)  پہلے نمبر پر ہے جبکہ ) برازیل،روس،بھارت، چین اور جنوبی افریقہ)کے مطابق بھی اس کا شمار ایشیا کی 20بہترین جامعات میں ہوتا ہے۔
تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر افسران اور طلبا کے والدین اور عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Recent News

Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security 1:43
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security
Jun 26, 2026 04:29 pm
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved