Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 03, 2023 01:35 pm views : 403

Location : Islamabad high court

Islamabad- IHC rejects ECP's request to suspend Islamabad LG polls order
  • Urdu

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن؛ سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد ، یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کی صورت میں الیکشن کیلیے چار پانچ ماہ چاہیے ہوں گے، ڈی جی لا کا عدالت میں جواب ، عدالت نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو جواب کے لیے نوٹسز جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات پر سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
عدالت عالیہ نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق اپیلوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ نے الیکشن کمیشن کی سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو نوٹس جاری کردیے۔
بلدیاتی انتخابات فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کی اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ اپیلوں میں سنگل بینچ کا 31 دسمبر کو اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا تھا۔
دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس عدالت کے فیصلے کو سنگل بینچ نے مد نظر نہیں رکھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جب الیکشن کمیشن کو یہ معاملہ بھیجا گیا تو کیا ہوا ؟۔ وکیل نے جواب دیا کہ 27 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر کے الیکشن ملتوی کرنے کا حکم دیا۔ 28 دسمبر کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا گیا۔ 28 دسمبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ حتمی ہے۔
عدالت نے کہا کہ 125 یونین کونسلز کا قانون بن جاتا ہے تو کتنے دن چاہیے ہوں گے؟۔ ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ چار پانچ ماہ ہمیں چاہیے ہوں گے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایک چیز تو سنگل بینچ نے ٹھیک لکھی ہے، جس وجہ سے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا وہ انہوں نے دیکھا ہی نہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کی وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کروانے کے حکم کے خلاف اپیلیں قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جسے بعد میں جاری کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو جواب کے لیے نوٹسز جاری کردیے۔
رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم کا کہنا تھا
رہنما ن لیگ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا

Recent News

Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security 1:43
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security
Jun 26, 2026 04:29 pm
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services 1:20
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services
Jun 25, 2026 12:12 pm
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services 3:21
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services
Jun 25, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved