Apr 17, 2017 02:45 pm
views : 794
Location : Different areas
Lahore- Hot Weather, Drinks Demand Increases
لاہور، شدید گرمی میں مشروبات کی مانگ میں اضافہ
سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کی تو شہریوں نے بھی جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔
صندل چینی اور الائچی سے تیار کردہ ٹھنڈا فرحت بخش اور خوش ذائقہ شربت پی کر لوگ گرمی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
لاہور میں گرم موسم کے آتے ہی لوگ مختلف مشروبات کااستعمال کرناشروع کردیا
ہے،گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لیموں پانی،گنے کارس،پھلوں کے جوس
اوردیگر مشروبات کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے اورلوگوں کی بڑی تعداد ٹھنڈے ٹھنڈے
مشروبات کااستعمال کرتی نظرآتی ہے، شہری بھی سستے اور یخ مشروبات پی کر
جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہم کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان شہری
کا کہنا تھا اویس کا کہنا تھا کہ آج گرمی زیادہ ہے دوستوں کے ساتھ شربت
پینے آئے ہیں،شربت پی کر سکون ملتا ہے اور گرمی بھی کم لگتی ہے۔
ایک شہری زین العابدین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے موسم میں سالہاسال سے
یہ شربت پیتے آرہے ہیں جبکہ شربت پینے سے گرمی بھی کم لگتی ہے۔