اسلام آباد ، چھٹی چیف آف نیول اسٹاف امیچر گالف چیمپئن شپ مارگلہ گرینز گالف کلب میں اختتام پذیر
اسلام آباد میں چھٹی چیف آف نیول اسٹاف امیچر گالف چیمپئن شپ مارگلہ گرینز گالف کلب میں اختتام پذیر ہوگئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق طارق محمود ٹورنامنٹ کے فاتح قرار پائے۔چیف آف
دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ تقسیمِ انعامات کی تقریب کے مہمان
خصوصی تھے۔
نیٹ کیٹیگری میں بہترین امیچر کی ٹرافی مارگلہ گرین گالف کلب کے طارق محمود کو دی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے
انعامات حاصل کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش
کی۔
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا پاکستان نیوی اس طرح کے
ٹورنامنٹس کے انعقاد کے ذریعے گالف کے کھیل کو فروغ دے رہی ہے۔ یہ ایونٹ
امیچر سویلین گالفرز کو مسلح افواج کے گالفر ز کے ساتھ کھیل کر اپنی
صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔