فیصل آباد،شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام بے حال
موسم کی تبدیلی نے فیصل آباد کی عوام کے پسینے چھوڑوا دیے ہیں،گرمی کی شدت
میں دو روز سے مزید اضا فہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ حسب
روایت جاری ہے جبکہ عوام گھر بلا ضرورت گھر سے نکلنے کی بجائے گھر میں رہنے
کو ہی ترجیح دے رہے ہیں۔
گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے تنگ فیصل آباد کی عوام کا کہنا تھا کہ حکومت کو
چاہیے کہ گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے اورعوام کو ریلیف فراہم
کیا جائے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمئندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجون کا
کہنا تھا کہ گر می کی وجہ سے لوگ گھروں سے کم نکل رہے ہیں جسکے سبب کاروبار
بھی متاثر ہورہا ہے ۔
ایک اور شہری کا کہناتھاکہ ہم دعا گو ہیں اللہ پاک فیصل آباد میں ابر رحمت برسائے تاکہ گر می کی شدت کم ہو جائے۔