کراچی، مسائل حل نہ کئے گئے تو دھرنا آخری سانس تک جاری رکھیں گے،انیس قائم خانی
کراچی پریس کلب کے باہر پاک سر زمین پارٹی کا احتجاجی دھرنا آج پانچویں روز
بھی جاری ہے گزشتہ رات سندھ حکومت کی جانب سے مذاکرات کئے گئے تاہم پاک سر
زمین پارٹی کے رہنماؤں نے یہ موقف اختیار کیا کہ جب تک شہر میں عملی طور
پربہتری کے لئے انتظامات نہیں ہوجاتے تب تک دھرنا جاری رہے گا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سر زمین
پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کا کہناتھا کہ دھرنے میں مذکرات کے لئے آنے سے
مسائل حل نہیں ہوں گے اسکے لئے حکومت کو عملی طور پر میدان میں آنا ہوگا،
ہم نے حکومت کو کسی قسم کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی ہے تاہم اگر مسائل حل نہ
کئے گئے تو دھرنا آخری سانس تک جاری رکھیں گے۔
انیس قائم خانی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا دیکھ چکی ہے کہ دوروز قبل شہر میں
بارہ مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے،تاہم ان سب کے باوجود بھی حکومت
حرکت میں نہیں آئی تو احتجاج کا دائرہ کراچی سے کشمور تک وسیع کر دیا جائے
گااور حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی مذہبی
امور کے صدر عمر لاتھی کا کہنا تھاکہ پی ایس پی کا دھران عوام کی آواز ہے
گزشتہ پچیس سالوں سے کراچی کے عوام کو پانی،بجلی،صفائی،صحت اور دیگربنیادی
ضروریات شامل ہیں۔
پاک سر زمین سوشل میڈیا
کے رکن شیخ زید کا کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا الطاف حسین کے شناختی کارڈ کے
لئے نہیں ہے،ہمارا دھرنا عوام کے لئے ہے۔