Apr 10, 2017 06:00 pm
views : 801
Location : PPP South Punjab President Residence
Lahore- Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari visits residence of PPP South Punjab President
لاہور، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ماڈل ٹاون میں سابق گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ آمد
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن
مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، پانامہ فیصلے کا پوری قوم کو بے چینی سے
انتظار ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ماڈل
ٹاون میں سابق گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر جنوبی پنجاب کے
رہنماوں کے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں قمرزمان کائرہ، شوکت بسرا،نتاشہ
دولتانہ سمیت جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے شرکت کی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم
سازی مکمل ہوچکی ہے ، سیالکوٹ میں پیپلزپارٹی کے پروگرام کی اجازت نہ دینے
پر حکومتی غیرجمہوری مذمت کرتا ہوں ، حکومت مستقبل میں ہمارے بڑے بڑے
پروگرام کیسے برداشت کرے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ الیکشن میں دہشت گردوں نے مسلم لیگ ن اور
پاکستان تحریک انصاف کو کمپین کے لئے کلین چٹ دی تاہم اب ایسا نہیں ہوگا۔