Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 01, 2017 06:24 pm views : 782

Location : PAF Headquarter

Islamabad- Pakistan Air Force Twinning Ceremony
  • Urdu

 اسلام آباد ،پاکستان اور برطانوی فضائیہ کے نمبر 9 اسکواڈرن جڑواں قرار

پاک فضائیہ کا شہرہ آفاق نمبر 9 اسکواڈرن اور برطانیہ کی رائل ایئرفورس کے نمبر 9 اسکواڈرن کو جڑواں قرار دے دیا گیا ہے۔
ترجمان پا کستان ایئر فورس کے مطابق پی اے ایف بیس مصحف پر ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اور برطانیہ کی رائل ایئر فورس کے سربراہ ائیر چیف مارشل سر اسٹیفن جان ہیلیئر بھی شریک تھے۔ تقریب میں دونوں ملکوں کی فضائیہ کے اسکواڈرن نمبر 9 کو جڑواں قرار دیا گیا۔
تقریب کے دوران رائل فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سر اسٹیفن جان ہیلیئر نے پاک فضائیہ کے 4 ایف 16 طیاروں کی فارمیشن کا فلائی پاسٹ دیکھا، جس کے بعد طیاروں نے ائیروبیٹکس کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر دونوں فضائیہ کے سربراہان نے دو مختلف جہازوں میں بیٹھ کر فلائنگ مشن میں حصہ لیا۔ یہ پاک فضائیہ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی غیر ملکی فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ کے ساتھ ایک فضائی مشن میں شرکت کی۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس موقع پر رائل پاکستان ائیر فورس کے چار برطانوی سربراہوں کی نوآموز فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں ان کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان قائدین کی شاندار روایات کی تقلید کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے آنے والے سربراہان نے اس کو پاکستان کی ایک مہلک فضائی قوت میں تبدیل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فضائی افواج کے نمبر 9 اسکواڈرنز اپنے آغاز سے ہی شاندار تاریخ کے حامل ہیں۔ دونوں اسکواڈرنز کی یہ رفاقت ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رائل فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سر اسٹیفن جان ہیلیئر نے کہا کہ پاک فضائیہ اپنی پیشہ وارانہ مہارت کی وجہ سے پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے اور اپنے ملک کا پرچم سر بلند کر چکی ہے۔ دونوں مشہور اسکواڈرنز کی یہ رفاقت ان کی قابلیت میں مزید بہتری پیدا کرے گی اور ایک مستحکم بنیاد فراہم کرے گی جس سے اپنے پیش روؤ ں کی اعلی تاریخ کو بڑھانے میں مدد حاصل ہو گی۔
واضح رہے کہ رائل فضائیہ کا نمبر 9 بمبار اسکواڈرن 1914 میں قائم ہوا اور آج تک کئی محاذوں پر اپنی خدمات سر انجام دے چکا ہے۔ پاتھ فائنڈرز کے نام سے پہچانا جانے والا یہ سکواڈرن آج کل ٹارنیڈو لڑاکا طیاروں سے لیس ہے۔پاک فضائیہ کا نمبر 9 ملٹی رول اسکواڈرن 1943 میں رسالپور کے مقام پر قائم ہوا اور اس اسکواڈرن نے اسکواڈرن لیڈر اصغر خان کی قیادت میں دوسری جنگ عظیم میں برما کے محاذ پر حصہ لیا۔ ایک شاندار تاریخ کا حامل یہ اسکواڈرن پاک بھارت جنگوں اور افغان جنگ میں بھی ہراول دستے کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے چکا ہے۔

Recent News

Government Fails to Provide Relief as Fuel Prices Remain Unchanged, Public Disappointed 1:55
Government Fails to Provide Relief as Fuel Prices Remain Unchanged, Public Disappointed
Jun 27, 2026 05:28 pm
PDMA Issues Glacial Lake Outburst Flood Alert for Upper Districts Amid Rising Temperatures 1:03
PDMA Issues Glacial Lake Outburst Flood Alert for Upper Districts Amid Rising Temperatures
Jun 27, 2026 03:32 pm
Earthquake Jolts Balochistan’s Barkhan and Nearby Areas, Triggers Panic Among Residents 1:21
Earthquake Jolts Balochistan’s Barkhan and Nearby Areas, Triggers Panic Among Residents
Jun 27, 2026 01:40 pm
Pakistan Will Eliminate Foreign-Sponsored Terrorism at All Costs, Says PM Shehbaz Sharif
1:13
Pakistan Will Eliminate Foreign-Sponsored Terrorism at All Costs, Says PM Shehbaz Sharif
Jun 27, 2026 01:01 pm
Prime Minister Shehbaz Sharif Arrives in Karachi on One-Day Visit 1:01
Prime Minister Shehbaz Sharif Arrives in Karachi on One-Day Visit
Jun 27, 2026 11:07 am
8 Indian-Backed Militants Killed in Two Major Security Operations in Balochistan 1:42
8 Indian-Backed Militants Killed in Two Major Security Operations in Balochistan
Jun 27, 2026 10:49 am
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved