Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 26, 2017 03:59 pm views : 2106

Location : Saddar

Karachi- Sunday Book Bazaar saddar
  • Urdu

جدید ٹیکنالوجی نے انسان کو کتابوں سے دور کردیا

کتابیں ہر دور میں انسان کی بہترین دوست سمجھی جاتی رہیں ،آج کے جدید دورمیں جہاں نت نئی ٹیکنالوجی نے انسان کو کتابوں سے دور کردیا ہے وہیں آج بھی بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جنہیں ان قیمتی کتابوں سے محبت ہیں اور کتابوں سے ان کی یہ دوستی انہیں کبھی تنہا نہیں رکھتی بلکہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہوتی ہے۔
جن کتابوں کو شیلف میں ہونا چاہیے وہ کتابیں صدر میں بند دکانوں کے آگے فٹ پاتھ پر پڑی ہوئی ہیں جہاں وہ اپنے قدر داں کا انتظار کرتی نظرآتی ہیں۔ ہر اتوار کو لگنے والی یہ کتاب بازار پرانی کتابوں کا مسکن بھی سمجھا جاتا ہے ۔جہاں طلبہ،پروفیسر،ڈاکٹر،انجینئر،وکیل،صحافی یا کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد یہاں آکر اپنی علم کی پیاس بجھاتے نظرآتے ہیں ۔
برسوں سے جاری یہ سلسلہ آج بھی ویسے ہی چل رہاہے جیسے آج کوئی پہلا دن ہو۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اب یہاں نہ تواتنے علم کے پیاسے نظرآتے ہیں اور نہ ہی کوئی ان کتابوں کا قدرداں،جو ان کتابوں کو فٹ پاتھ سے اٹھا کر شیلف تک پہنچادے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ انٹرنیٹ ہے جہاں دنیا کی تمام چیزیں سمو دی گئیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ اب ان کے قدرداں سڑکوں کی خاک چھاننے کے بجائے ایک بٹن دبانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
بازار میں اپنی پسند کی کتاب تلاش کرتے ہوئے ایک علم کے پیاسے شہری کا کہنا تھا یہاں پر ہر موضوع سے متعلق کتابیں موجود ہیں جو انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہیں ،ہم جیسے لوگ جومطالعے کے شوقین اور جدید ٹیکنالوجی سے ناپید ہوں ان کے لیے یہ جگہ انتہائی بہترین ہے ۔ مانتا ہوں کہ ٹیکنالوجی نے بہت ترقی کرلی ہے اور اب لوگوں کا رحجان اس طرف کم ہوگیا لیکن پھر بھی یہ کہوں گاکہ کتابوں کی اہمیت آج بھی اپنی جگہ اہم ہیں۔
اس موقع پرایک دکاندار نے بات چیت کرتے ہوئے کہا آج سے پانچ سے دس سال قبل ہماراکاروبار عروج پر تھا مطالعے کے شوقین افراد یہاآتے تھے اور ہمارا روزگار چلتا تھا،لیکن اب صورت حال مکمل طورپر تبدیل ہوچکی ہے۔ میں صرف لوگوں سے صرف اتنا ہی کہناچاہوں گا کہ وہ اپنے بچوں کو کتابوں کی طرف راغب کریں کیوں کہ اس سے بڑھ کر کوئی بہترین ساتھی نہیں ہے۔
کتابوں کے ایک اور قدرداں کا کہنا تھا میری اپنی ذاتی ایک لائبریری ہے جہاں 4000سے زائد کتابیں موجود ہیں لیکن اس کے باوجود میرا شوق ختم نہیں ہوتا اور میں ہر اتوار کو اس بازار کا دورہ ضرور کرتاہوں یہ سوچ کر شاید کچھ نئی کتابیں مل جائیں۔

Recent News

Government Fails to Provide Relief as Fuel Prices Remain Unchanged, Public Disappointed 1:55
Government Fails to Provide Relief as Fuel Prices Remain Unchanged, Public Disappointed
Jun 27, 2026 05:28 pm
PDMA Issues Glacial Lake Outburst Flood Alert for Upper Districts Amid Rising Temperatures 1:03
PDMA Issues Glacial Lake Outburst Flood Alert for Upper Districts Amid Rising Temperatures
Jun 27, 2026 03:32 pm
Earthquake Jolts Balochistan’s Barkhan and Nearby Areas, Triggers Panic Among Residents 1:21
Earthquake Jolts Balochistan’s Barkhan and Nearby Areas, Triggers Panic Among Residents
Jun 27, 2026 01:40 pm
Pakistan Will Eliminate Foreign-Sponsored Terrorism at All Costs, Says PM Shehbaz Sharif
1:13
Pakistan Will Eliminate Foreign-Sponsored Terrorism at All Costs, Says PM Shehbaz Sharif
Jun 27, 2026 01:01 pm
Prime Minister Shehbaz Sharif Arrives in Karachi on One-Day Visit 1:01
Prime Minister Shehbaz Sharif Arrives in Karachi on One-Day Visit
Jun 27, 2026 11:07 am
8 Indian-Backed Militants Killed in Two Major Security Operations in Balochistan 1:42
8 Indian-Backed Militants Killed in Two Major Security Operations in Balochistan
Jun 27, 2026 10:49 am
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved