Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 01, 2023 08:58 pm views : 488

Location : Domestic Place

Lahore- Imran Khan reiterates readiness for elections if assemblies dissolved before May 14
  • Urdu

عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی مزدور ریلی، کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ، الیکشن کمیشن نے آج کی ریلی کیخلاف عمران خان کو نوٹس بھیج دیا ، سکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان کو گاڑی سے نکلنے سے روک دیا گیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن نہ ہوا تو چوروں، ہینڈلرز کو خبردار کر رہا ہوں، ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ کیلئے باہر نکلیں گے۔
ناصر باغ میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئین توڑا گیا یا سپریم کورٹ کیخلاف گئے تو پی ٹی آئی سڑکوں پر نکلے گی، یہ الیکشن سے بھاگیں گے تو ہم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، خراب معاشی حالات کی وجہ سے ہم صرف جلسے کر رہے ہیں، آئین توڑا گیا تو ملک میں جنگل کا قانون ہو گا، ملک میں مہنگائی سے کسان، مزدور کا برا حال ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا ہے کہ آج کی ریلی مزدوروں اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہے، کارکن تیاری کریں اگلے ہفتے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، ہم آئین اور اپنے چیف جسٹس کے ساتھ کھڑے ہوں گے، اگر چودہ مئی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرتے ہیں تو عام الیکشن کیلئے تیار ہیں، یہ بجٹ کے بہانے بنا رہے ہیں، یہ آئین کیخلاف گئے تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جس ملک میں حکومت سپریم کورٹ کو نا مانے کوئی سرمایہ کار نہیں آئے گا، یہ لوگ الیکشن ہارنے کے ڈر کی وجہ سے الیکشن نہیں کرانا چاہتے، یہ عمران خان کو باہر رکھیں گے تو کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا، عدالت کا فیصلہ نہیں مانیں گے تو انشاء اللہ قوم میرے ساتھ نکلے گی، یہ الیکشن تب کرانا چاہتے ہیں جب یہ سمجھیں کہ جیت سکتے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن تب کرانا چاہتے ہیں جب یہ سمجھیں کہ عمران خان راستے سے ہٹ جائے، یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو جیل میں ڈالیں یا کسی طرح قتل کرا دیں، پرویز الہیٰ کے گھر پر انہوں نے ڈاکوؤں کی طرح حملہ کیا، میرے گھر پر حملہ کیا گیا، نہتے کارکنوں کو گرفتار کیا، ہمارے ٹائیگر علی امین گنڈا پور کو کبھی ایک جیل تو کبھی دوسری جیل لے جایا جا رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ یہ ہمارے کارکنوں کو پکڑ رہے ہیں تاکہ پی ٹی آئی کمزور ہو، میرے سکیورٹی آفیسر کو گرفتار کر کے لے گئے، ان لوگوں کا صرف ایک مقصد ہے کسی طرح عمران خان کو راستے سے ہٹایا جائے، یہ الیکشن سے بھاگیں گے اور آئین توڑیں گے تو پی ٹی آئی آئین کے ساتھ کھڑی ہوگی، جنگل کے قانون میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہو گی۔
عمران خان نے کہا کہ یہ بہانے کر رہے ہیں کہ بجٹ دینے کے بعد الیکشن ہو گا، یہ سمجھ رہے ہیں بددیانت منصوبے میں ہم پھنس جائیں گے، اگر یہ سمجھ رہے ہیں ہم انتظار کریں گے تو غلط فہمی میں نہ رہیں، ہم عدالت کو کہیں گے کہ ہمیں پنجاب اور خیبرپختونخوا کا الیکشن چاہیے، نگراں حکومت نے الیکشن کیلئے ایک کام نہیں کیا، اس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، ملک میں 70 فیصد عوام کے منتخب نمائندے نہیں ہیں۔

Recent News

Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services 1:20
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services
Jun 25, 2026 12:12 pm
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services 3:21
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services
Jun 25, 2026 12:00 pm
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000 1:38
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000
Jun 25, 2026 10:53 am
Iran-US Technical Talks to Resume Next Week 1:47
Iran-US Technical Talks to Resume Next Week
Jun 24, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved