Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 07, 2023 07:51 pm views : 455

Location : Different places

Islamabad- NSC meeting discussing elections, economy and terrorism ends, details expected shortly
  • Urdu

وزیراعظم کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، ملکی اندرونی اور بیرونی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم ، اجلاس میں حساس اداروں کے سربراہان نے قومی سلامتی پر بریفنگ دی

وزیراعظم کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا کمیٹی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے، قومی معاملات پر کسی بھی دباؤ میں نہ آنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ ملکی اندرونی اور بیرونی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا 41 واں اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اطلاعات، دفاع، خزانہ، خارجہ اور وزارت داخلہ کے وزرا شریک ہوئے۔
اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی ایم او سمیت دیگر عسکری اور سویلین حکام بھی شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں کمیٹی ممبران اور چاروں صوبوں وزرائے اعلیٰ بھی خصوصی طور پر شریک تھے۔
اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر دفاع اور وزیر اطلاعات و نشریات نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حساس اداروں کے سربراہان نے قومی سلامتی پر بریفنگ دی۔
شرکا نے بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے سربراہ کی گرفتاری پر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا، رہنماؤں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، کمیٹی نے انسداد دہشتگردی آپریشنز جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اجلاس کے دوران شرکا نے ملک کے مختلف حصوں میں شرپسندی کے خلاف جاری کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا، دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا، بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے سربراہ کی گرفتاری پر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے  انسداد دہشت گردی آپریشنز جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ سیکیورٹی اداروں کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورتحال پر شرکا کو بریفنگ دی جس میں آئی ایم ایف سے مذاکرات اور دوست ممالک کے وعدوں سے بھی آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے قومی معاملات پر کسی بھی دباؤ میں نہ آنے کا عزم ظاہر کیا۔ کمیٹی نے کہا کہ ملکی اندرونی اور بیرونی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سلامتی کمیٹی نے ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس، وزیراعظم نے جماعتوں کو اعتماد میں لیا
دوسری جانب قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں  خالد مقبول صدیقی، اسلم بھوتانی، خالد مگسی، خرم دستگیر، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  و دیگر رہنما شریک ہوئے۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی و عدالتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کو آئندہ کی حکمت عملی پر اعتماد میں لیا۔ اہم اجلاس میں خطے کی صورتحال، پاک امریکا تعلقات پر غور کیا گیا۔
علاوہ ازیں اجلاس میں ایران، افغانستان اور بھارت سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ایران سعودی عرب تعلقات کی بحالی میں چین کے کردار پر بھی بات چیت ہوئی اور ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Recent News

My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services 1:20
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services
Jun 25, 2026 12:12 pm
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services 3:21
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services
Jun 25, 2026 12:00 pm
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000 1:38
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000
Jun 25, 2026 10:53 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved