Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 15, 2023 12:44 pm views : 442

Location : Different places

Karachi- Police, protesters clash in Karachi amid anti-encroachment drive
  • Urdu

کراچی، گلستان جوہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ، پولیس اور شہریوں میں تصادم ، ایک پولیس اہلکار زخمی ، کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن عدالتی احکامات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے

کراچی کے علاقے گلستان جوہر سکیم 6 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اور شہریوں میں تصادم ہو گیا ، پولیس نے 5 مظاہرین کو حراست میں لے لیا جبکہ پتھر لگنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔
کے ڈی اے حکام کے مطابق اربوں روپے مالیت کے پلاٹوں کو وگزار کرا کے قبضہ الاٹیز کو دینا ہے، صدر مملکت کے پلاٹ پر ایک مکان اور دکان کی صورت میں قبضہ ہے۔
عدالتی حکم پر انسداد تجاوزات سیل، پولیس اور ہیوی مشینری آپریشن کے لیے علاقے میں پہنچی تو شہریوں کی جانب سے شدید پتھراؤ کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ شروع کر دی گئی، انسداد تجاوزات سیل نے ہیوی مشینری کے ذریعے غیرقانونی تعمیرات گرانے کا عمل شروع کر دیا۔
کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن عدالتی احکامات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے، پلاٹوں کو واگزار کرا کے قبضہ الاٹیز کو دینا ہے، گلستان جوہر بلاک 10 میں صدر مملکت عارف علوی کا پلاٹ بھی واگزار کرایا جائے گا۔
حکام نے کہا کہ صدر مملکت کے پلاٹ پر ایک مکان اور دکان کی صورت میں قبضہ ہے، پہلے مرحلے میں تقریباً 2 ہزار پلاٹس پر سے قبضہ چھڑانا ہے، قبضہ شدہ زمین پر گھر، دکانیں اور دیگر پختہ تعمیرات ہیں ، دوسری جانب مظاہرین گھروں کی چھتوں سے انسداد تجاوزات کی ٹیم پر پتھراؤ کرتے رہے۔
دوسری جانب مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ 20 سالوں سے یہاں مقیم ہیں، انتظامیہ کی جانب سے آپریشن سے قبل آگاہ نہیں کیا گیا، اچانک پولیس کی نفری ہمارے گھر خالی کرانے آ گئی، ہمیں اپنے گھروں سے بے گھر کیا جا رہا ہے، حکومت نوٹس لے۔
مظاہرین کے پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے، مظاہرین نے پہلوان گوٹھ جانے والی سڑک کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا۔
مظاہرین نے کہا ہے کہ کچی آبادی کے تمام دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں، گھر سے متعلق کیس اس وقت عدالت میں چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام پلاٹ ہم نے کے ڈی اے سے خریدے تھے، جب یہ گھر بن رہے تھے تو انتظامیہ، پولیس اور کے ڈی اے کہاں تھی، 20 سے 25 سال ہو گئے ہم یہیں رہ رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم سے کے ڈی اے چالان کی مد میں پیسے لیتی رہی، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

Recent News

My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services 1:20
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services
Jun 25, 2026 12:12 pm
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services 3:21
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services
Jun 25, 2026 12:00 pm
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000 1:38
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000
Jun 25, 2026 10:53 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved