Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 14, 2023 11:53 am views : 402

Location : Different places

Lahore- Pakistan needs 'immediate elections,' Imran Khan says after ouster
  • Urdu

کسی اور ملک کے مفاد کے لئے خارجہ پالیسی بنے تو آپ آزاد نہیں ہوتے ، عمران خان کا کہنا تھا کہ 90 روز میں انتخابات نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے ، میری تحریک کا مقصد ہی انصاف کےنظام کے لئے لڑنا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آئین کہتا ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہوں، یہ الیکشن نہیں کرانا چاہتے، تھوڑے سے ڈالرز کے لئے ہم نے امریکا کو خوش کرنے کی کوشش کی، جو اوپر بیٹھے تھے ان کا فائدہ ہوا اور قبائلی علاقوں کو اجاڑ کر رکھ دیا، کسی اور ملک کے مفاد کے لئے خارجہ پالیسی بنے تو آپ آزاد نہیں ہوتے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا، سنگاپور میں چھوٹے چوروں کو نہیں بڑے بڑے وزیروں کو پکڑا گیا، ملک چھوٹی چوری سے نہیں، صاحب اقتدار کی چوری سے ختم ہوتا ہے، قانون کی حکمرانی میں سوئٹزرلینڈ پہلے نمبر پر ہے، نائجیریا قانون کی حکمرانی میں آخری نمبر پر ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہماری کوشش تھی روس سے سستی گندم لیں، میں نہیں سمجھتا کہ سیلاب کے باعث اب گندم کی وہ پیداوار ہوگی، پیوٹن سے طے کرلیا تھا کہ ہمیں روس سستا تیل دے گا۔
عمران خان نے کہا کہ واپس آئے تو باجوہ نے کہا کہ روس کی مذمت کرو، میں نے کہا کہ ہمیں نیوٹرل رہنا چاہیئے جیسا بھارت رہا، امریکا کو خوش کرنے کے لئے روس کی مذمت کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں تو اپنی عوام کے لئے بات کررہا تھا، دوسروں کے لئے پالیسی بنائیں تو نتیجہ وہی ہوتا ہے جو آج مہنگائی کی صورت میں ہے، کمزور طبقے کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،عمران خان نے کہا کہ ہم انتظار کرتے رہتے ہیں کہ پہلے پیسے آئیں گے پھر فلاحی ریاست بنے گی، میری تحریک کا مقصد ہی انصاف کےنظام کے لئے لڑنا ہے، جب تک قانون طاقتور مجرموں کو این آر او دیتا جائے گا کسی بھی ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ سب سے بڑی غلامی کسی انسان کی ذہنی غلامی ہوتی ہے، ذہنی غلامی سے سوچنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے، ہم ابھی تک ذہنی غلامی سے باہر نہیں نکل سکے، پاکستان کا تصور ریاست مدینہ کے اصول پر کھڑا ہونا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسکالرز کا کام ہے کہ بتائیں کہ کیا بننا تھا اور کیا بن گئے ہم، اللہ رب العالمین ہے رب المسلمین نہیں، رسول اللہﷺ کے اصولوں پر جو معاشرہ چلے گا اوپر چلا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضروری نہیں کہ یہ معاشرہ مسلمان ہو، یورپ، امریکا اور چین اوپر جارہے ہیں، یہ ریاست مدینہ کے اصولوں پر چل رہے ہیں، فکری انقلاب کے باعث 2 سلطنتیں گر گئیں۔
عمران خان نے کہا کہ طاقتور چوری کر کے این آر او لے لیتے ہیں، پاکستان میں قبضہ گروپ پھر رہے ہیں، کبھی سنا کہ یورپ میں کوئی قبضہ گروپ ہے، قوم کے وسائل کی چوری کرپشن ہوتی ہے۔

Recent News

My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services 1:20
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services
Jun 25, 2026 12:12 pm
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services 3:21
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services
Jun 25, 2026 12:00 pm
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000 1:38
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000
Jun 25, 2026 10:53 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved