Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 12, 2023 07:02 pm views : 416

Location : Different places

Quetta- Peace and stability in Balochistan is the first priority of the government, Balochistan Home Minister
  • Urdu

گوادر میں شر پسندوں کیخلاف کارروائی کی ہے ، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ قا نو ن ہاتھ میں لینے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتیں گے  ، لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ گوادر دھرنے کے تسلیم شدہ مطالبات پر عمل درآمد کیلئے جدوجہد کررہے ہیں

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہاہے کہ گوادر میں شر پسندوں کیخلاف کارروائی کی ہے ،عام شہریوں کو بچانے کیلئے فورسز کی تعداد میں اضافہ کیا لیکن طے ہے کہ قا نو ن ہاتھ میں لینے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتیں گے ،مولانا ہدایت الرحمن قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہاکہ گوادرمیں600سے زیادہ افراداحتجاج کررہے تھے اسی لئے سیکورٹی فورسزکی تعدادمیں اضافہ کیاگیااگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرنیوالا گرفتار نہیں ہوا تو تین سال بعدبھی گرفتار ہوجاتاہے ،مولانا ہدایت الرحمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔
میر ضیا اللہ لانگو نے کہاکہ گوادرمعاملے پرجماعت اسلامی کے رہنما ء لیا قت بلوچ سے ملاقات ہوئی ہے ،لیاقت بلوچ سے ابھی ملاقا ت ہوئی زیادہ باتیں نہیں ہوئیں جو بھی بات ہوئی سب کیساتھ شیئر کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ جہاں قا نو ن کی بات آجاتی ہے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے ہرمعاملے پربات ہوسکتی ہے،قانون کوہاتھ میں لینے کے حوالے سے کچھ نہیں کرسکتاکسی کوقانون ہاتھ میں نہیں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ پرامن جمہوری لوگوں پر طاقت کا استعمال،تشدد،گرفتاری،جھوٹے مقدمات سے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوگا ہم حق دوتحریک وحکومت کے درمیان حالات کی بہتری،مقدمات ختم،بے گناہوں کی رہائی، گوادر دھرنے کے تسلیم شدہ مطالبات پر عمل درآمد کیلئے جدوجہد کررہے ہیں گوادر کا حق دو تحریک دھرنا جمہوری پرامن دھرنا تھا اور حکومت نے ان کے مطالبات اس سال قبل تسلیم بھی کیے تھے لیکن عمل درآمد نہ کروا کر دھرنے پر حملہ کرکے حالات کو خراب کیے گیے۔
 انکا کہنا تھا کہ ہم حق دو تحریک کے قائدین سے مشورہ کرکے گوادر کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے پرامن راستہ ضرور نکالیں گے قانون وآئین پر عمل ہوریاست،حکومت وادارے کے نظام کے مطابق چلیں عوام کو آئین کے مطابق حق نہ دینے سے عوام دھرنے واحتجا ج پر مجبور ہوتے ہیں جب عوام سے جمہوری حق چھین لیا جاتا ہے تشددگولی وطاقت کے ذریعے پرامن جمہوری لوگوں کو دبایاجاتا ہے تو عوام کہاں جائے کس سے انصاف مانگیں۔ہم جمہوری قاونی طریقے سے مسائل حل کرناچاہتے ہیں کسی سے رعائت نہیں مانگتے۔

Recent News

My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services 1:20
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services
Jun 25, 2026 12:12 pm
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services 3:21
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services
Jun 25, 2026 12:00 pm
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000 1:38
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000
Jun 25, 2026 10:53 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved