برسلز، متعدد یورپی ممالک نے ترکی کو اسلحے کی فراہمی معطل کردی
http://www.tnnasia.tv
شمالی شام میں ترک فوجی آپریشن پر تنقید کرتے ہوئے امریکا، فرانس اور جرمنی سمیت متعدد یورپی ممالک نے ترکی کو اسلحے کی سپلائی روک دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہناتھا کہ متعدد یورپی ممالک نے ترکی کو اسلحے کی فراہمی معطل کردی جس کی وجہ شام کے سرحدی علاقے میں کارروائی کو قرار دیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ امریکا یورپ ترکی کو اسلحہ فراہم کرنے والے بڑے سپلائرز ہیں، ترکی نے دفاعی نظام کی خریداری کےلیے روس سے رابطہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی حکام نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ترکی جنگ بندی سے متعلق معاہدے کی پاس داری کرے تو اس پر سے عائد پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں، واشنگٹن حکام نے ترکی سمیت کرد جنگجوؤں پر بھی دباؤ ڈالا کہ وہ سیز فائر سے متعلق ہونے والے معاہدے کی پاس داری کریں۔