ملتان، بھارت کو بار بار منہ کی کھانی پڑے گی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
http://www.tnnasia.tv
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کو بار بار منہ کی کھانی پڑے گی، کچھ قوتیں چاہتی ہیں مسلمان آپس میں بکھرے رہیں۔
ملتان میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر شہباز شریف ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں۔ ن لیگ اس وقت پوری طرح مولانا صاحب کے ساتھ متفق نظر نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھی کہہ چکے تھے کہ دھرنے کی سیاست کو ہم ملک کیلئے نقصاندہ سمجھتے ہیں تاہم آج وہ کس کے اشارے پر دھرنے کے حق میں بول رہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سب جانتے ہیں کہ دھرنا سیاست کے پیچھے کیا مقاصد ہیں۔