لاہور، میں نے ایک دمڑی کی بھی کرپشن نہیں کی، نواز شریف
احتساب عدالت لاہور نے قومی احتساب بیورو ( نیب) کی میاں محمد نواز شریف کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
احساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں تو ویسے ہی پہلے سے جیل میں ہوں ایک اور مقدمہ درج کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے ایک دمڑی کی بھی کرپشن نہیں کی۔ مجھے کالا پانی یا گوانتاناموبے بھی لے جانا چاہتے ہیں تو لے جائیں ، مجھے ڈر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ مولانا کی بات کو رد کرنا غلطی تھی۔