Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 07, 2019 08:56 pm views : 316

Location : Parliament House

Joint session of parliament discusses occupied Kashmir, Article 370.
  • Urdu

اسلام آباد،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر آئینی اقدام کی شدید مذمت

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں ہوا جس میں حکومت و اپوزیشن ارکان کی جانب سے بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر آئینی اقدام پر شدید مذمت کی گئی۔
اجلاس شروع ہوا تو وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یو این سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے، مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کو بھی استعمال کریں گے، کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر مسلمان ممالک کیوں خاموش ہیں اور آواز کیوں نہیں اٹھارہے، ہم مسلم امہ کی بات کرتے ہیں، کدھر ہے وہ مسلم امہ جب مسلمانوں پر ظلم و تشدد ہورہا ہے، او آئی سی کو فعال کرنے کی سخت ضرورت ہے۔
رہنما (ن) لیگ راجہ ظفرالحق کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی خواہش ہے کہ اسے سیکیورٹی کونسل کا مستقل رکن بنا لیا جائے، پاکستان کو بھی اپنے فرائض پورے کرنے چاہیے تھے، یہ بدقسمتی ہے کہ داخلی مسائل میں اتنے الجھے ہوئے ہیں، اپوزیشن کو نیچا دکھانے کے لیے تمام توانائیاں صرف کی جا رہی ہیں جب کہ ہمارے دوست ممالک نے بھی اس معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا، ترکی اور ملیشیا نے مؤثر جواب دینے کے بجائے کہا کہ گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم قدم بڑھائیں اپوزیشن اور قوم ان کے ساتھ ہیں، اچھا ہوتا اگر حکومت تیاری کے ساتھ اجلاس بلاتی، مسئلہ کشمیر اور وہاں قیام امن سے پوری دنیا کا امن وابستہ ہے، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، کچھ عرصہ میں ایک لاکھ کشمیری شہید ہوگئے جب کہ کشمیری اس وقت پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں، کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پوری دنیا متاثر ہوسکتی ہے، کشمیر ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔
سابق صدر اور شریک چئیرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ مشرقی پاکستان کے بعد کشمیر کا واقعہ اتنا ہی بڑا ہے، اندرا گاندھی نے بھٹو سے کہا فوجی لے لیں یا زمین، بھٹو نے کہا زمین دیدیں، بھارتی قیادت سے ہمیں زمین واپس مل گئی، ہم مشرقی پاکستان کی جنگ ہارے، وجوہات میں نہیں جاناچاہتا۔ کیا بھارت کو نہیں معلوم پاکستان میں ٹیلر میڈ جمہوریت چل رہی ہے، معیشت ٹھیک نہیں وہ سب جانتےہیں تاہم حکومتی ٹیم کو کیا پتا بین الاقوامی تعلقات کیا ہوتے ہیں، جو آپ کر رہے ہیں اسی لیے تو آج آپ تنہا ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر لڑنے والے کشمیریوں پر بھی فخر ہے، کشمیری دن دہاڑے پاکستان کا پرچم سر پر باندھ کر نکلتے ہیں، واجپائی کی پارٹی اور مودی میں اختلافات پیدا ہوں گے جب کہ نہرو اور واجپائی کو سوچ کو دفن کر دیا گیا ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مودی نے ایک ایسا فیصلہ کیا ہے جو کشمیریوں کے لیے جوالہ بنے گا، اب کشمیری گھر میں نہیں بیٹھیں گے، بی جے پی نے 300 امیدواروں کو ٹکٹ دیے جن میں ایک بھی مسلمان نہیں تھا، آج بھارت کا 24 کروڑ مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے، آرٹیکل 370 ناگالینڈ اور آسام میں لگا ہے،عنقریب حالات بدلنے جا رہے ہیں، آرمی چیف جلد چین جائیں گے جب کہ لداخ پر چین کو بھی تحفظات ہیں، تاریخ فیصلہ کرنے جا رہی ہے، کشمیر میں گلی گلی میں برہان وانی ہے۔

Recent News

Transgender Community Stages Protest Outside Karachi Press Club 1:02
Transgender Community Stages Protest Outside Karachi Press Club
Jul 08, 2026 05:44 pm
DG ISPR 54 Militants Killed, 42 Lives Lost in Four Days of Violence in Balochistan 1:36
DG ISPR 54 Militants Killed, 42 Lives Lost in Four Days of Violence in Balochistan
Jul 08, 2026 05:34 pm
Runaway Inflation Fuels Public Anger as Food Prices Continue to Soar in Punjab 2:50
Runaway Inflation Fuels Public Anger as Food Prices Continue to Soar in Punjab
Jul 08, 2026 04:44 pm
19 Militants Killed, 11 Security Personnel Martyred in Balochistan Operation 1:02
19 Militants Killed, 11 Security Personnel Martyred in Balochistan Operation
Jul 08, 2026 04:20 pm
Trump Declares End of Ceasefire with Iran, Reaffirms Hardline Stance on Nuclear Program 1:18
Trump Declares End of Ceasefire with Iran, Reaffirms Hardline Stance on Nuclear Program
Jul 08, 2026 03:54 pm
US and Iran Resume Military Strikes as Fragile Ceasefire Faces Collapse 1:21
US and Iran Resume Military Strikes as Fragile Ceasefire Faces Collapse
Jul 08, 2026 12:28 pm
4.4-Magnitude Earthquake Jolts Balochistan's Loralai, No Damage Reported 1:04
4.4-Magnitude Earthquake Jolts Balochistan's Loralai, No Damage Reported
Jul 08, 2026 11:49 am
Cargo Plane Bound for Karachi Goes Missing Over Arabian Sea, Search Operation Underway 1:04
Cargo Plane Bound for Karachi Goes Missing Over Arabian Sea, Search Operation Underway
Jul 08, 2026 10:52 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved