Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 12, 2019 07:58 pm views : 308

Location : Different Places

Karachi- 12 May Black Day
  • Urdu

کراچی،سانحہ 12 مئی 2007 کو 12 سال کا عرصہ بیت چکا

سانحہ 12 مئی 2007 کو 12 سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن واقعے کے ذمے داروں کوتاحال  سزا نہ ہوسکی۔بارہ مئی 2007 کو وکلاء تحریک اپنے عروج پر تھی، اُس وقت کے غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سندھ ہائی کورٹ کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی آرہے تھے کہ اس موقع پر شہر کو خون سے نہلا دیا گیا۔
شہر کی شاہراہوں پر اسلحے کا آزادانہ استعمال دیکھنے میں آیا اور خون ریزی میں وکلاء سمیت 48 افراد شہر کی سڑکوں پر دن دہاڑے قتل کردیئے گئے تھے۔ان واقعات میں 130 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے , درجنوں گاڑیاں اور املاک  نذر آتش کی گئیں جس کے بعد شہر کے مختلف تھانوں میں ان افراد کے قتل کے 7 مقدمات درج ہوئے۔
تقریباً ڈھائی سال قبل پولیس نے ساتوں مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں جمع کرایا، جس میں اُس وقت کے مشیر داخلہ اور موجودہ میئر کراچی وسیم اختر سمیت 55 سے زائد ملزمان نامزد ہیں اور تمام ضمانت پر رہا ہیں۔پندرہ مئی 2018 کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 12 مئی سے متعلق کیس میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔
دوسری جانب پولیس نے سانحہ 12 مئی کے سلسلے میں جے آئی ٹی کی 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ تیار کر لی، پولیس کا کہنا ہے کہ سانحے میں ملوث مزید ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں اور 9 کیس چالان کر دیے گئے۔
امیر شیخ کا کہنا تھا کہ میڈیا اور دیگر اداروں کو ثبوتوں اور فوٹیج کے لیے خط لکھے گئے ہیں، کوشش کریں گے ڈیڑھ ماہ میں جے آئی ٹی رپورٹ فائنل کر دیں۔
کراچی پولیس چیف نے کہا کہ مجموعی طور پر 45 مقدمات کا چالان کر دیا گیا ہے، 7 مزید نئے مقدمات کے ساتھ 31 مقدمات زیر سماعت ہیں، اب تک درج مقدمات کی تعداد 65 ہو گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ 12 مئی کیس میں 3 ملزمان کو سزا دی جا چکی ہے، اب تک 19 ایسے مقدمات ہیں جو حل نہیں ہو سکے، جے آئی ٹی اب تک اپنے 2 سیشن مکمل کر چکی ہے، تیسرا سیشن 15 رمضان، چوتھا عید کے بعد شروع کیا جائے گا۔
وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سانحہ 12 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جسے وکلاء 'بلیک ڈے' کے طور پر مانتے ہیں اور اس کی ذمہ دار حکومت سندھ اور وہ تمام ادارے ہیں جن کا کام شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئروکیل کا کہنا تھا کہ بارہ مئی کا دن قیامت سے کم نہیں تھا ہم دعا کرتے ہیں کہ دوبارہ ایسا نہ ہو،سانحے کی ذمہ دار وفاقی اور مقامی حکومت تھی،آج بھی ذمہ داران کسی نہ کسی طرح حکومت میں ہیں کئی چشم دید گواہ موجود ہیں لیکن سامنے نہیں آتے۔
ایک وکیل عامر سلیم کا کہنا تھا کہ سانحے کے مرکزی کردار اب ڈھکے چھپے نہیں ہیں،اتنا بڑا سانحہ ہوا جس میں حکومتی مشینری استعمال کی گئی،اگر کوئی جج یا وکیل اس حوالے سے بات کرتا ہے تو اسے ہٹانے یا دھمکانے کا سلسلہ شورع ہوجاتا ہے۔

Recent News

PAF officer killed rescuing woman in Islamabad laid to rest with full military honours 1:04
PAF officer killed rescuing woman in Islamabad laid to rest with full military honours
Jul 09, 2026 05:11 pm
Gold Prices Surge in Pakistan as Rising Middle East Tensions Boost Global Bullion Market 1:02
Gold Prices Surge in Pakistan as Rising Middle East Tensions Boost Global Bullion Market
Jul 09, 2026 03:58 pm
Pakistan Calls for Stronger Global Law Enforcement Cooperation at UN Police Chiefs Summit 1:39
Pakistan Calls for Stronger Global Law Enforcement Cooperation at UN Police Chiefs Summit
Jul 09, 2026 03:16 pm
PM Sharif invites Croatian leadership to visit Pakistan as ties deepen 1:29
PM Sharif invites Croatian leadership to visit Pakistan as ties deepen
Jul 09, 2026 01:23 pm
Pakistan, Croatia agree to strengthen ties in trade, defence, connectivity 1:32
Pakistan, Croatia agree to strengthen ties in trade, defence, connectivity
Jul 09, 2026 01:11 pm
Dr. Hafsa Javed Khawaja Successfully Defends PhD in Communication Studies 1:34
Dr. Hafsa Javed Khawaja Successfully Defends PhD in Communication Studies
Jul 09, 2026 11:40 am
Pakistan Interior Minister Meets UN Secretary-General to Discuss Regional and Global Peace
1:14
Pakistan Interior Minister Meets UN Secretary-General to Discuss Regional and Global Peace
Jul 09, 2026 11:06 am
Transgender Community Stages Protest Outside Karachi Press Club 1:02
Transgender Community Stages Protest Outside Karachi Press Club
Jul 08, 2026 05:44 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved