Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 07, 2019 09:01 pm views : 718

Location : patel road

Quetta- Century-old traditional musical instruments Suroz and Chang dying instantly
  • Urdu

کوئٹہ، سروز اور چنگ روایتی ساز معدوم ہونے لگے

 سروز کا شمار اگرچہ لوک موسیقی کے قدیم ترین سازوں میں ہوتا ہے لیکن اس کا  سحر طاری کرنے والی آواز کی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئی ۔مخصوص ڈیزائن کے ساتھ لکڑی، چند تاروں اور ایک چھوٹی سی پوست پر مشتمل اس ساز کے بغیر بلوچستان کے قبائلی معاشرے کی لوک موسیقی نامکمل ہے۔اگر یہ کسی ماہر کے ہاتھ میں ہوتو کسی اور آلۂ موسیقی کی تشنگی محسوس نہیں ہوتی بلکہ اکیلا ہی کئی دھنیں بجانے  کیلئے  کافی ہوتا ہے تاہم اس کے ساتھ اگر طنبورہ یا کوئی اور ساز بجایا جائے تو یہ لطف کو دوبالا کرتا ہے۔سروز کی طرح چنگ کا شمار بھی بلوچستان کے لوک موسیقی کے قدیم ترین آلات میں ہوتا ہے۔ مکمل طور پر لوہے پر مشتمل یہ چھوٹا سا ساز جیب میں بھی آتا ہے۔
عنایت اللہ لہڑی بلوچستان میں لوک موسیقی کے واحد ایم فل اسکالر ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ سروز اور چنگ روایتی ساز ہیں جو ہزاروں سال سے ہماری تہذیب کے ساتھ سفر کرتے چلے آرہے ہیں تاہم   آج کل یہ معدوم ہوتے جارہے ہیں جس کی بہت ساری وجوہات میں سے ایک وجہ توجہ نہ ہونا اور موسیقی کے نئے نئے آلات کی آمد ہے۔وہ ان کے معدومی کو روایات مسخ کرنے سے تعبیر کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر قوم یا نسل کی تاریخ کو مسخ کرنا ہے تو ان کو ان کے موسیقی کے آلات سے بیگانہ کرو۔ اگر ان کے موسیقار اور ان کے جتنے بھی موسیقی کے آلات ہیں وہ ختم ہوگئے تو ان کا کیا ہوگا۔ اگر لوک گیتوں میں سروز، چنگ یا طنبورہ نہیں ہو گا تو اسے لوک موسیقی سمجھا ہی نہیں جائے گا۔ سروز بنانے کے طریقے مختلف ہیں اور مختلف لکڑیوں سے بنتا ہے۔ اس کے ساتھ کچھ تار ہوتے ہیں جبکہ ایک چھوٹی سا پوست بھی ہوتی ہے۔
عنایت لہڑی نے بتایا کہ یہ ایک مکمل سبتک کا ساز ہے اور اسے بجانے کیلئے  کمان نما ایک اور چیز بھی ہوتی ہے۔ہم لوگ گز بولتے ہیں اس کے جس حصے کو سروز پر پھیرا جاتا ہے وہ گھوڑے کی دم کے بال سے بنا ہوتا ہےجہاں اس آلہ موسیقی سے نکلنے والی دھنیں سحر طاری کرتی ہیں وہاں اس کی مختلف  شکلیں بھی ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر اسے کھڑا کرکے سامنے سے دیکھا جائے تو یہ ایک چٹان پر بیٹھے شاہین کی مانند ہوتا ہے۔اگر زمین پر رکھ کر سامنے سے دیکھا جائے تو یہ کشتی لگتا ہے اور اگر اسے الٹا کر کے دیکھا جائے توکچھوے کی طرح نظر آتا ہے۔ انہوں  کہا کہ چنگ بھی ہماری تہذیب کا حصہ ہے۔ یہ ایک قدیم ساز ہے جو کہ لوہے سے بنتا ہے۔
عنایت لہڑی کا کہنا ہے کہ ان کے بنانے والے ہمارے سرمست قبیلے کے لوگ ہیں۔ وہ ابھی بھی اسے بناتے ہیں لیکن اب اس کے بنانے والے بہت کم ہو گئے ہیں۔ انہوں  نے اسے تنہائی کا بہترین ساتھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کو اٹھانے کیلئے  زحمت نہیں کرنا پڑتی  بلکہ یہ جیب میں آتا ہے۔ اسے بجانے والے چرواہے یا کسان ہوتے ہیں جو اپنے دیہات میں کاشت کاری یا سفر کے دوران اسے بجاتے ہیں۔
عنایت لہڑی نے نئی نسل کو ان سازوں سے متعارف اور آشنا کروانے کیلئے  ایک ادارہ بھی کھولا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ جب وہ نوجوانوں کو یہ ساز بجاتے اور اسے سیکھتے دیکھتے ہیں تو انھیں سکون ملتا ہے۔ نوجوانوں کو اکٹھا کرنے  کا مقصد ان کو بھی بچانا ہے اور اپنے موسیقی کےآلات کو بھی بچانا ہے تاکہ یہ ہمیشہ کیلئے  زندہ رہیں۔
ایک شاگرد نسیمہ اعجاز کا کہنا تھا کہ ہمیں اس ادارے میں آکر ایک گھر جیسا ماحول ملا میں بنیادی طور پر موسیقی سیکھنا چاہتی تھی لیکن  اب سروز بھی سیکھنا شروع کردیا ہے۔

Recent News

PAF officer killed rescuing woman in Islamabad laid to rest with full military honours 1:04
PAF officer killed rescuing woman in Islamabad laid to rest with full military honours
Jul 09, 2026 05:11 pm
Gold Prices Surge in Pakistan as Rising Middle East Tensions Boost Global Bullion Market 1:02
Gold Prices Surge in Pakistan as Rising Middle East Tensions Boost Global Bullion Market
Jul 09, 2026 03:58 pm
Pakistan Calls for Stronger Global Law Enforcement Cooperation at UN Police Chiefs Summit 1:39
Pakistan Calls for Stronger Global Law Enforcement Cooperation at UN Police Chiefs Summit
Jul 09, 2026 03:16 pm
PM Sharif invites Croatian leadership to visit Pakistan as ties deepen 1:29
PM Sharif invites Croatian leadership to visit Pakistan as ties deepen
Jul 09, 2026 01:23 pm
Pakistan, Croatia agree to strengthen ties in trade, defence, connectivity 1:32
Pakistan, Croatia agree to strengthen ties in trade, defence, connectivity
Jul 09, 2026 01:11 pm
Dr. Hafsa Javed Khawaja Successfully Defends PhD in Communication Studies 1:34
Dr. Hafsa Javed Khawaja Successfully Defends PhD in Communication Studies
Jul 09, 2026 11:40 am
Pakistan Interior Minister Meets UN Secretary-General to Discuss Regional and Global Peace
1:14
Pakistan Interior Minister Meets UN Secretary-General to Discuss Regional and Global Peace
Jul 09, 2026 11:06 am
Transgender Community Stages Protest Outside Karachi Press Club 1:02
Transgender Community Stages Protest Outside Karachi Press Club
Jul 08, 2026 05:44 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved