اسلام آباد:پاک چائنہ بس سروس کا آغاز تین نومبر سے ہوگا
شاہراہ قرا قرم پر گلگت تک کا سفر تو بہت عام ہے لیکن اب اسی سڑک سے ایک بس جائے گی جو آپ کو چین پہنچائے گی۔پاک چائنہ بس سروس کا آغاز تین نومبر سے ہو گا اور سیٹوں کی بکنگ شروع ہوگئی ہے ، لبرٹی لاہور سے چلنے والی یہ بس کاشغر تک جائے گی۔
سی ای او بس سروس محمد انور کے مطابق یہ سفر تیس گھنٹے سے زائد میں ہوگا اور راستے میں بڑے دلکش نظارے ہیں، بین الاقوامی بس سروس کو محفوظ بنانے کے انتظامات بھی خوب ہیں۔بس میں لگے کیمرے اسے کنٹرول روم سے جوڑے رکھیں گے اور سی پیک سیکورٹی مزید محفوظ بنائے گی ادھر عوام بھی اس سروس سے خوش نظر آتے ہیں۔
لاہور سے چین تک بس کا یکطرفہ کرایہ 13 ہزار اور ریٹرن ٹکٹ 23 ہزار کا ہوگا، بس سروس کی کامیابی کے بعد انتظامیہ اس کادائرہ دوسرے ممالک تک پھیلانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے ۔