Oct 26, 2018 09:45 pm
views : 526
Location : Domestic Place
Islamabad- EU Election Observers Press Conference
اسلام آباد، پاکستان میں یورپی یونین انتخابی مشاہداتی مشن نے عام انتخابات کی رپورٹ جاری کردی
پاکستان میں یورپی یونین انتخابی مشاہداتی مشن (ای یو ای او ایم) نے عام
انتخابات کی رپورٹ جاری کردی۔ جس میں مستقبل میں انتخابی عمل کو بہتر بنانے
کیلئے تیس سفارشات شامل ہیں۔
ای یو ای او ایم کے چیف آبزرور، جرمنی سے تعلق رکھنے والے رکن یورپی
پارلیمنٹ مائیکل گیہلر حتمی رپورٹ پیش کرنے کیلئے پاکستان واپس آئے۔
مائیکل گیہلر نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ہماری حتمی رپورٹ میں مشن کی پاکستان میں موجودگی کے دوران مشاہدات کے
تجزیئے اور نتائج کے علاوہ آئندہ انتخابات کیلئے جامع سفارشات بھی شامل
ہیں۔ رپورٹ میں شامل سفارشات کیلئے متعلقہ اداروں کو مخاطب کیا گیا ہے جس
میں الیکشن کمیشن آف پاکستان، حکومت، قومی اسمبلی، سیاسی جماعتیں، سول
سوسائٹی اور دیگر اہم شراکت دار شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹ 2013ء کے انتخابات کے بعد ہونے والے مشاورتی عمل کا
تذکرہ کرتی ہے جس کے نتیجے میں ای یو ای او ایم کی طرف سے 2013ء میں کی
جانے والی پچاس اصلاحاتی سفارشات میں سے اڑتیس کو جزوی یا کلی طور پر نافذ
کیا گیا تاہم کئی معاملات ابھی بھی باعث تشیوش ہیں جن میں سیاسی جماعتوں کے
انتخابی مہم پر اخراجات، امیدواروں کی نامزدگی کی مبہم اور غیر معروضی
معیار، انتخابی عمل کے تمام مراحل تک مشاہدہ کاروں کی نا مکمل رسائی، یکجا
انتخابی فہرست کی عدم موجودگی اور میڈیا اور آزادی اظحار رائے پر پابندیاں
شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی کے بارے میں ای
یو ای او ایم نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اگرچہ انتخابات کے تکنیکی پہلوؤں کا
انتظام بڑی حد تک خوش اسلوبی سے کیا گیا تاہمای سی پی اپنے فیصلوں، طریقہ
کار اور عوامی دلچسپی کی دیگر معلومات کو بروقت رائے دہندگان اور انتخابی
عمل کے شراکت داروں تک پہنچانے میں ناکام رہا