Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 03, 2018 07:32 pm views : 488

Lahore- Provincial Minister Fayyaz-ul-Hassan Chohan Media Talk
  • Urdu

لاہور، رانا مشہود نے آل شریف کے کہنے پر بھونڈی کوشش کی، فیاض الحسن چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ 2018ء کے انتخابات بالکل صاف وشفاف تھے، اس میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں تھا، رانا مشہود نے آل شریف کے کہنے پر جو حرکت کی ہے اس سے فوج، اسٹیبلشمنٹ اور پاکستان کے محب وطن عناصر کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ رانا مشہود جس لاؤ لشکر کے ساتھ آج میڈیا کے سامنے آئے اور رات کو اپنے بیان کے بعد مسلسل انہوں نے ٹی وی چینلز پر جو بیان دیئے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ان کی ذاتی رائے نہیں ہوسکتی، نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی مشاورت کے بعد رانا مشہود کو بھیجا گیا تھا کیونکہ کچھ وقت پہلے وزیر ماحولیات رہنے والے مشاہد اللہ خان نے بھی لندن میں بیٹھ کر ایک انٹرویو کے ذریعے دھرنوں کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ کو نیچا دکھانے کی کوشش کی تھی لیکن بعد میں ردعمل سامنے آنے کے بعد آل شریف اور ن لیگ کی قیادت نے انہیں وزیر مخلیات بنادیا تھا، ٹھیک اسی طرح رانا مشہود کے کیس کے اندر بھی ن لیگ کی قیادت اور شہباز شریف وہی چالاکی اور عیاری کا کھیل کھیل رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے اہم چیز یہ ہے کہ کل کا رانا مشہود کا بیان اور آج کی باتیں بنیادی طور پر گیارہ کے قریب ضمنی انتخابات ہورہے ہیں، ان کا ایجنڈہ یہ تھا کہ ایک طرف عوام کو بے وقوف بنائیں گے کہ اسٹیلشمنٹ سے معاملات طے ہوچکے ہیں تاکہ لوگوں کی ہمدردیاں اور جھکاؤ ہماری طرف ہوجائے اور ہم الیکشن جیت سکیں، دوسری طرف انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کو اور 2018ء کے انتخابات کو مشکوک بنانے کیلئے ایک انتہائی گھٹیا اور بھونڈی حرکت کی۔
فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ گزشتہ دس سالوں سے جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے اور جمہوریت کو مضبوط ومستحکم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ رانا مشہود نے آل شریف کے کہنے پر جو حرکت کی ہے اس سے جہاں پر فوج ، اسٹیبلشمنٹ اور پاکستان کے محب وطن عناصر کے جذبات کو مجروح کیا ہے اپنا چہرہ بھی بے نقاب کردیا ہے، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز ، حمزہ شہباز اور ان کے تمام حواری قوالی کی طرز پر کوئی بانسری بجارہا ہوتا تھا تو کوئی سارنگی بجارہا ہوتا تھا اور اکٹھے مل کر ایک ہی لے میں قوالی پڑھتے تھے کہ ووٹ کو عزت دو ، ووٹ کو عزت دو لیکن کل پتہ چلا کہ ان کی اصل غزل اور قوالی یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ووٹ لو ۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا پارلیمانی جمہوری نظام کے ساتھ قطعاً کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Recent News

Major Terror Plot Foiled in Karachi as CTD Arrests Two Suspected BLA Militants 1:02
Major Terror Plot Foiled in Karachi as CTD Arrests Two Suspected BLA Militants
Jul 07, 2026 12:08 pm
9 Police Personnel, Including Two SHOs, Martyred in Terrorist Attack in Ziarat 1:18
9 Police Personnel, Including Two SHOs, Martyred in Terrorist Attack in Ziarat
Jul 07, 2026 11:10 am
7-Day Anti-Polio Campaign Launched in Karachi, Target Set to Vaccinate 2.5 Million Children 1:49
7-Day Anti-Polio Campaign Launched in Karachi, Target Set to Vaccinate 2.5 Million Children
Jul 06, 2026 05:19 pm
Inflation persists in Lahore despite petrol price cuts 2:34
Inflation persists in Lahore despite petrol price cuts
Jul 06, 2026 04:10 pm
Lyari's World Cup tradition falls victim to loadshedding, inflation 2:59
Lyari's World Cup tradition falls victim to loadshedding, inflation
Jul 06, 2026 03:38 pm
Gold Prices Decline in Global and Pakistani Markets as International Rates Fall 1:01
Gold Prices Decline in Global and Pakistani Markets as International Rates Fall
Jul 06, 2026 02:56 pm
Saiee Manjrekar spotted in Bandra, keeps it chic in a casual outing Mumbai 1:01
Saiee Manjrekar spotted in Bandra, keeps it chic in a casual outing Mumbai
Jul 06, 2026 02:10 pm
Four Killed, Eight Injured in Armed Attack in Quetta's Hanna Urak Area 1:01
Four Killed, Eight Injured in Armed Attack in Quetta's Hanna Urak Area
Jul 06, 2026 01:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved