Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 17, 2017 03:51 pm views : 659

Location : Thatta,sujawal

Karachi- Governor Sindh visits Sujawal and Thatta
  • Urdu

کراچی،گورنر سندھ محمد زبیر کا ٹھٹھہ اور سجاول کے مختلف علاقوں کا دورہ

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے وفاق کے تحت شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبے ہر صورت اپنے مقررہ وقت پر ہی مکمل کئے جائیں ،گورنر سندھ نے ضلع ٹھٹھہ کے گاؤں گل شیر بروہی کو گیس کی فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح بھی کیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےگورنر سندھ نے کہا کہ دونوں اضلاع کے 100 دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے ،منصوبہ کے ابتدائی مرحلہ میں گیس کی پائپ لائنیں بچھادی گئی ہیں جبکہ گھروں تک گیس کی فراہمی کا کام اگلے چھ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا ۔
دورہ میں گورنر سندھ کو متعلقہ حکام نے ضلع ٹھٹھہ میں تعمیر ہونے والے 500 بستروں پر مشتمل اسپتال کے لئے جگہ کی نشاندہی ، پینے کے صاف پانی ، بجلی وگیس کی فراہمی کے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔
اس موقع پر محمد زبیر نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں وفاقی حکومت ملک کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے وژن کے تحت کام کر رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف حاصل ہو سکے ، انہوں نے کہا کہ عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے وفاقی حکومت بنیادی ضروریات صحت ، تعلیم ، انفرااسٹرکچر ،بجلی و سوئی گیس کی فراہمی اور پینے کے صاف پانی کے لئے منصوبے تشکیل دے رہی ہے جس میں پسماندہ علاقوں کو خصوصی ترجیح حاصل ہے ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ٹھٹھہ ایک قدیم تاریخی اہمیت کا حامل ضلع ہے جہاں عوام کو بنیادی سہولیات کے حصول کے لئے طویل مسافت طے کرنا پڑتی ہے وزیر اعظم پاکستان نے ٹھٹھہ کے غریب عوام کے لئے ہیلتھ کارڈ اور ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے 500 بستروں کا جدید اسپتال تعمیر کرنے کا اعلان کیا جس پر تیزی سے کام جاری ہے ، اسپتال کی تکمیل سے ٹھٹھہ کے مکینوں کوان کے اپنے علاقہ میں صحت کی جدید سہولیات حاصل ہو سکیں گی ۔
محمد زبیرنے کہا کہ وفاق کے تحت ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے ،ضلع ٹھٹھہ کے لئے اعلان کردہ دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی جلد کام کا آغاز ہوگا،ٹھٹہ کے شہریوں کو ہیلتھ کارڈ اور سوئی گیس کی فراہمی وفاقی حکومت کے وعدوں کی تکمیل ہے۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایاز شاہ شیرازی ، رکن صوبائی اسمبلی اعجاز شاہ شیرازی ، مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر شاہ محمد شاہ ،شفقت شاہ شیرازی ، اقلیتی ونگ کے جنرل سیکریٹری کھیل داس کو ہستانی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

Recent News

Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading 1:52
Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading
Jul 02, 2026 05:20 pm
Powerful Blast Damages Government Girls School Building in Bannu 1:01
Powerful Blast Damages Government Girls School Building in Bannu
Jul 02, 2026 04:55 pm
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran and Türkiye from July 3–5 Foreign Office 1:31
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran and Türkiye from July 3–5 Foreign Office
Jul 02, 2026 03:33 pm
Karachi to Evacuate Dangerous Buildings Ahead of Monsoon Rains
1:29
Karachi to Evacuate Dangerous Buildings Ahead of Monsoon Rains
Jul 02, 2026 03:20 pm
US Signs Agreement to Build Permanent Embassy in Occupied Jerusalem 1:40
US Signs Agreement to Build Permanent Embassy in Occupied Jerusalem
Jul 02, 2026 01:00 pm
9 Killed, 9 Injured as Heavy Rain and Windstorms Cause Collapses Across Punjab 1:01
9 Killed, 9 Injured as Heavy Rain and Windstorms Cause Collapses Across Punjab
Jul 02, 2026 12:05 pm
7 Family Members Dead After Tourist Boat Capsizes in Swat’s Saifullah Lake 1:01
7 Family Members Dead After Tourist Boat Capsizes in Swat’s Saifullah Lake
Jul 02, 2026 11:38 am
5.3 Magnitude Earthquake Tremors Felt in Islamabad and Multiple Cities of KPK 1:01
5.3 Magnitude Earthquake Tremors Felt in Islamabad and Multiple Cities of KPK
Jul 02, 2026 11:12 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved