لاہور،محکمہ صحت پنجاب کی اسموگ کے حوالےسےآگاہی مہم
وزارت صحت پنجاب اسموگ کے خلاف کمر بستہ ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں شہریوں
میں اسموگ کے حوالے سے آگاہی مہم کا غاز کردیا ہے، استنبول چوک مال روڈ پر
وزارت صحت پنجاب کی جانب شہریوں میں اسموگ سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی
تدابیر پر مبنی لٹریچر اور ماسک تقسیم کئے گئے،آگاہی مہم میں ابتدائی طور
پر دو لاکھ کے قریب ماسک تقیسم کئے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے
کہ شہریوں کو سموگ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،حفاظتی تدابیر اپنا
کراسموگ کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ
عوام کو اسموگ سے بچاؤ کی خفاظتی تدابیر سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے
شہریوں میں ماسک اور آگاہی لٹریچر تقسیم کر رہا ہے،شہریوں کو ماحولیاتی
آلودگی کنٹرول کرنے کر لیے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔
ماہرین کےمطابق فیکٹریوں اور گاڑیوں کے دھویں،دھان کے مڈھوں کوآگ لگانے
،ٹائروں کو جلانے اور غیر معیاری ایندھن کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی
میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،جبکہ بارشوں میں تاخیراسموگ میں اضافے کی اہم
وجہ ہے۔