Nov 03, 2017 02:00 pm
views : 682
Location : Chamber of Commerce Office
Peshawar- President Sarhad Chamber Of Commerce & Industry Zahid ullah Shinwari Press Conference
پشاور، صوبائی حکومت کاروباری برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، صدرسرحدچیمبر آف کامرس
سرحدچیمبر آف کامرس کے صدر زاہد اللہ شنواری نے کہا کہ صوبائی حکومت کاروباری برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات ختم کرنے سے دونوں ملکوں کو
نقصان ہو گا، سی پیک سے زیادہ فائدہ پسماندہ علاقوں کو ہونا چاہیے تھا لیکن
حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انہیں سی پیک سے کچھ نہیں ملے گا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر زاہد اللہ
شنواری نے صوبائی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ چار سال میں کاروباری برادری
کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔
سرحدچیمبر آف کامرس کے صدر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے منصوبے بہت پر
کشش ہیں لیکن صرف کاغذ تک محدود ہیں عملی نہیں،،انہوں نے کہاکہ صوبے میں
معافیہ کا راج ہے
زاہد اللہ شنواری نے کہا کہ حکومت نے 731 روزمرہ کی اشیاء پر ریگولیٹری
ڈیوٹی لگا کر عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے، ان اقدامات سے اسمگلنگ اور دوسرے
جرائم میں اضافہ ہوتا ہے۔
سرحدچیمبر آف کامرس کے صدر زاہد اللہ شنواری کا مزید کہنا تھا کہ بزنس
کمیونٹی کو اپنے حقوق کے لئے اگر سڑکوں پر نکلنا پڑے یا عدالت جانا پڑے تو
وہ ضرور جائینگے۔