Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 02, 2017 08:53 pm views : 578

Location : President House

Islamabad- President Mamnoon Hussain attends Credential Ceremony of Ambassadors
  • Urdu

اسلام آباد ، صدرمملکت ممنون حسین کی نامزد سفیروں کے اعزاز میں تقریب میں شر کت

صدرمملکت ممنون حسین کو نائیجیریا کے ہائی کمشنر، سو یٹزرلینڈ، متحدہ عرب امارات، بوسنیا ہرزیگوینیا اور مصرکے سفیر وں نے ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔
اس موقع پر سفیروں اور ہائی کمشنرنے صدر ممنون حسین سے علیحدہ علیحدہ ملاقات بھی کی۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان تمام دوست اوربرادرممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔
انھوں نے امید کا اظہار کیا کہ نامزد سفیر دوطرفہ تعلقات خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کے لیے اقدامات کریں گے۔ صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان امن کے اصولوں پر کاربند ہے اور بین الاقوامی سطح پر ایک اہم اور ذمہ دار ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں ہیں جسے بین الاقوامی برادری کو تسلیم کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے اور آخری دہشت گردکے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے معیشت سمیت تمام شعبوں میں ترقی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی مناسب پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت صحیح سمت میں گامزن ہے۔
انھوں نے کہا کہ توانائی اور تعمیرات کے شعبے میں بڑے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جن کی تکمیل پر پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ حکومت کی آزادسرمایہ کار پالیسی کی وجہ سے پاکستان جنوبی ایشیا میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین ملک ہے جس سے بین الاقوامی سرمایہ کار بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
صدر ممنون حسین نے سفیروں اور ہائی کمشنر کو پاکستان میں ان کی نئی تعیناتی پر مبارک باد دی اور نئے عہدیداران کے پاکستان میںآرام دہ اور خوشگوار قیام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اس سے قبل نامزد سفارت کاروں کو ایوان صدر کے مرکزی دروازے پر مخصوص بگھی میں لایا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور متعلقہ ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
سفارتی اسناد پیش کرنے والوں میں نائیجیریا کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ریٹائرڈ)اشیمیو ادیبایو اولینی اور سویٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولی، متحدہ عرب امارات کے حماد عبید ابراھیم سالم الزابی، بوسنیا ہرزیگوینیا کے بریگیڈیئر جنرل (ریٹائرڈ) ثاقب فورق اورمصرکے سفیر احمد فضل یعقوب شامل تھے۔

Recent News

Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading 1:52
Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading
Jul 02, 2026 05:20 pm
Powerful Blast Damages Government Girls School Building in Bannu 1:01
Powerful Blast Damages Government Girls School Building in Bannu
Jul 02, 2026 04:55 pm
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran and Türkiye from July 3–5 Foreign Office 1:31
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran and Türkiye from July 3–5 Foreign Office
Jul 02, 2026 03:33 pm
Karachi to Evacuate Dangerous Buildings Ahead of Monsoon Rains
1:29
Karachi to Evacuate Dangerous Buildings Ahead of Monsoon Rains
Jul 02, 2026 03:20 pm
US Signs Agreement to Build Permanent Embassy in Occupied Jerusalem 1:40
US Signs Agreement to Build Permanent Embassy in Occupied Jerusalem
Jul 02, 2026 01:00 pm
9 Killed, 9 Injured as Heavy Rain and Windstorms Cause Collapses Across Punjab 1:01
9 Killed, 9 Injured as Heavy Rain and Windstorms Cause Collapses Across Punjab
Jul 02, 2026 12:05 pm
7 Family Members Dead After Tourist Boat Capsizes in Swat’s Saifullah Lake 1:01
7 Family Members Dead After Tourist Boat Capsizes in Swat’s Saifullah Lake
Jul 02, 2026 11:38 am
5.3 Magnitude Earthquake Tremors Felt in Islamabad and Multiple Cities of KPK 1:01
5.3 Magnitude Earthquake Tremors Felt in Islamabad and Multiple Cities of KPK
Jul 02, 2026 11:12 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved