Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 28, 2017 07:41 pm views : 550

Location : CM Secritariat

Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah chairs Cabinet Meeting
  • Urdu

کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس

سندھ کابینہ نے آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی منظوری دے دی۔
ترجمان وزیر اعلی ٰ ہاؤس کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم محکمہ پولیس میں ترقیوں، تقرریوں اور تبادلوں سے متعلق قواعد کو آئین و قانون کے مطابق بنانا چاہتے ہیں، ہم ایسے قواعد چاہتے ہیں جس سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے ہو اور سیاسی حکومت کی رٹ قائم رہے۔
اجلاس کے دوران کابینہ کو بتایا گیا کہ مارچ 2016 میں اے ڈی خواجہ کو او پی ایس پر آئی جی لایا گیا، سپریم کورٹ نے تمام او پی ایس پر پوسٹنگز ختم کردی ہیں اس لئے سندھ حکومت اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کو واپس کرے۔ کابینہ نے اللہ ڈنو خواجہ کو ہٹانے اور ان کی جگہ 22 گریڈ کے افسر مجید دستی کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کہا کہ ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی پوسٹنگ 2 سال کے لیے ہوتی ہے، باقی افسران کی تعیناتی کا دورانیہ ایک سال تجویز کیا ہے۔
اے ڈی خواجہ نے کہا کہ آئی جی کو پولیس افسر کے ٹرانسفر کا اختیار ہونا چاہیے جب کہ مدت سے قبل کسی افسر کا ٹرانسفر ٹھوس وجوہات پر ہی کیا جائے۔
آئی جی سندھ نے تجویز دی کہ ایس ایچ او اپر اسکول کورس کوالیفائیڈ ہونا چاہیے، ایس ایچ او کی عمر 55 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے جب کہ ایس ایچ اوز کو سب انسپکٹر یا انسپکٹر کے رینک کا ہونا چاہیے۔
آئی جی سندھ کی بریفنگ کے بعد سیکریٹری داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل اور سیکریٹری داخلہ کی کمیٹی وزیر اعلیٰ نے قائم کی تھی، آئی جی سندھ نے پولیس افسران کی 4 کیٹگریز بتائی ہیں، لیکن کمیٹی نے آئی جی سندھ کی اس تجویز کی مخالفت کی ہے۔
اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ میری بطور آئی جی تعیناتی کے وقت سپریم کورٹ کا او پی ایس پر فیصلہ موجود تھا، اس وقت تمام صوبوں میں آئی جی گریڈ 21 کے ہیں، حال ہی میں پنجاب کےآئی جی کی گریڈ 22 میں ترقی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا آرڈر وفاقی حکومت نےسندھ حکومت کی مرضی کے مطابق کیا، سندھ حکومت نے تین نام وفاقی حکومت کو بھیجے، اس وقت بھی سندھ میں 21 کے کئی پولیس افسران موجود تھے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کچھ ماہ سے آئی جی سندھ کو ہٹانے کی کوشش کررہی تھی تاہم اے ڈی خواجہ نے اپنے تبادلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا تھا اور سندھ ہائی کورٹ نے انہیں کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔

Recent News

Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading 1:52
Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading
Jul 02, 2026 05:20 pm
Powerful Blast Damages Government Girls School Building in Bannu 1:01
Powerful Blast Damages Government Girls School Building in Bannu
Jul 02, 2026 04:55 pm
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran and Türkiye from July 3–5 Foreign Office 1:31
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran and Türkiye from July 3–5 Foreign Office
Jul 02, 2026 03:33 pm
Karachi to Evacuate Dangerous Buildings Ahead of Monsoon Rains
1:29
Karachi to Evacuate Dangerous Buildings Ahead of Monsoon Rains
Jul 02, 2026 03:20 pm
US Signs Agreement to Build Permanent Embassy in Occupied Jerusalem 1:40
US Signs Agreement to Build Permanent Embassy in Occupied Jerusalem
Jul 02, 2026 01:00 pm
9 Killed, 9 Injured as Heavy Rain and Windstorms Cause Collapses Across Punjab 1:01
9 Killed, 9 Injured as Heavy Rain and Windstorms Cause Collapses Across Punjab
Jul 02, 2026 12:05 pm
7 Family Members Dead After Tourist Boat Capsizes in Swat’s Saifullah Lake 1:01
7 Family Members Dead After Tourist Boat Capsizes in Swat’s Saifullah Lake
Jul 02, 2026 11:38 am
5.3 Magnitude Earthquake Tremors Felt in Islamabad and Multiple Cities of KPK 1:01
5.3 Magnitude Earthquake Tremors Felt in Islamabad and Multiple Cities of KPK
Jul 02, 2026 11:12 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved