Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 27, 2017 02:43 pm views : 604

Location : CM Secritariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Shairf meets APNS Delegation
  • Urdu

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب کی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی کی قیادت میں وفد سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ،ملاقات میں اخباری صنعت کو درپیش مسائل او رملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ،وزیراعلی نے وفد کو اخباری صنعت کے درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد نے پنجاب میں اخباری صنعت کے مسائل کے حل کے لئے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا اور کہاکہ اشتہارات کی تقسیم کے حوالے سے پنجاب نے مثالی انداز میں کام کیا ہے اوراس ضمن میں محکمہ اطلاعات پنجاب خصوصا محکمہ تعلقات عامہ بہترین انداز میں کام کر رہا ہے، وفد کے اراکین نے پنجاب کی عوام کی خدمت کے حوالے سے وزیراعلی محمد شہبازشریف کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سماجی شعبوں خصوصا شعبہ صحت کی بہتری کیلئے شہبازشریف نے بڑی محنت کی ہے اور ان کی کارکردگی دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل بن چکی ہے
وزیراعلی محمدشہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چند روز قبل ان کی آنکھ کا آپریشن ہواہے او رڈاکٹروں کی ہدایات کے برعکس میں آج آپ سے ملاقات کے لئے آیا ہوں،وزیراعلی نے اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بھی بات کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں 4مارشل لاء لگے اور سیاسی حکومتیں بھی آئیں تا ہم مجموعی صورتحال کے تناظر میں سیاسی حکومتیں عام طو رپر کمزور رہیں،فوجی حکومتیں عوام کی خدمت میں بری طرح ناکام رہیں توسیاسی حکومتوں نے بھی عوام کی صحیح طریقے سے خدمت نہیں کی،عوام کو بھی ان حکومتوں کے بارے میں تحفظات رہے ہیں ،ہمیں ان وجوہات کو دیکھنا ہے کہ پاکستان میں ہر چوتھے یا پانچویں برس ہیجانی کیفیت کیوں پیدا ہوتی ہے؟پاکستان چار اکائیوں ،آزاد کشمیر او رگلگت بلتستان پر مشتمل ہے،یہ سب اکائیاں مل کر ترقی کریں گی تو پاکستان ترقی کرے گا، پاکستان اس لئے نہیں بنا تھا کہ یہاں لوٹ مار ہو او رایک دوسرے کے گلے کاٹے جائیں،ہم سب کا ایجنڈا 21کروڑ عوام کی دل وجان سے خدمت ہونا چاہیے ،سیاسی قیادت کو عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہیے،جب ہم سب محنت کریں گے تو ہر کوئی ہماری عزت کرے گا ، پاکستان کے سامنے میں کی کوئی حیثیت نہیں ، پاکستان کو ہم کی طاقت سے آگے لے کر جانا ہوگا۔
ملک کوبھکاری پن ، ہزیمت،محرومیوں سے دور کرنے کے لئے سب کو اکٹھے چلنا ہوگا اور قربانیاں دینا ہوں گی ،غلط راستے پر چلتے رہے تو بھٹکتے رہیں گے،دشنام طرازی ، جھوٹ او رالزام تراشی کی منفی سیاست قوم کی منزل کھوٹی کرتی ہے،عمران نیازی نے میٹروبس کو جنگلا بس کہا او را ب سوا چار برس بعد پشاور میں یہ منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ،عمران نیازی نے یوٹرن مارے ہیں او ر ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے اور ان کی سیاست جھوٹ کے گرد گھومتی ہے ۔

Recent News

Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading 1:52
Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading
Jul 02, 2026 05:20 pm
Powerful Blast Damages Government Girls School Building in Bannu 1:01
Powerful Blast Damages Government Girls School Building in Bannu
Jul 02, 2026 04:55 pm
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran and Türkiye from July 3–5 Foreign Office 1:31
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran and Türkiye from July 3–5 Foreign Office
Jul 02, 2026 03:33 pm
Karachi to Evacuate Dangerous Buildings Ahead of Monsoon Rains
1:29
Karachi to Evacuate Dangerous Buildings Ahead of Monsoon Rains
Jul 02, 2026 03:20 pm
US Signs Agreement to Build Permanent Embassy in Occupied Jerusalem 1:40
US Signs Agreement to Build Permanent Embassy in Occupied Jerusalem
Jul 02, 2026 01:00 pm
9 Killed, 9 Injured as Heavy Rain and Windstorms Cause Collapses Across Punjab 1:01
9 Killed, 9 Injured as Heavy Rain and Windstorms Cause Collapses Across Punjab
Jul 02, 2026 12:05 pm
7 Family Members Dead After Tourist Boat Capsizes in Swat’s Saifullah Lake 1:01
7 Family Members Dead After Tourist Boat Capsizes in Swat’s Saifullah Lake
Jul 02, 2026 11:38 am
5.3 Magnitude Earthquake Tremors Felt in Islamabad and Multiple Cities of KPK 1:01
5.3 Magnitude Earthquake Tremors Felt in Islamabad and Multiple Cities of KPK
Jul 02, 2026 11:12 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved