Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 18, 2017 03:33 pm views : 641

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Philpines Delegation
  • Urdu

کراچی ، فلپائن کے وفد کی گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات

کراچی میں فلپائن کے ادویات کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے وفد نے گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنرہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک فلپائن دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت کو مزید بڑھانے، فلپائن میں پاکستانی ادویات کی مانگ سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹر عبد الحسیب خان اور فار ما سوٹیکل مینوفیکچر رزکے عہدیداروں بھی شریک تھے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اس ضمن میں مختلف بیماریوں کی تحقیق اور عالمی میعار کے لحاظ سے ادویات کی تیاری میں پاکستان کو نمایاں اہمیت حاصل ہے یہی وجہ ہے پاکستانی ادویات کی طلب میں زبردست اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں عالمی معیار کے مطابق ادویات کی تیاری کو خاص اہمیت حاصل ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ فلپائن میں پاکستانی ادویات کی مانگ میں اضافہ پاکستانی ادویات کے عالمی معیار کا واضح ثبوت ہے،فلپائن میں پاکستانی ادویات کی برآمدات میں اضافہ سے دوطرفہ تعلقات بھی مزید مستحکم ہونگے۔ وفد پاکستانی ادویات کے معیار، پلانٹ، منظم و منفرد انداز سے تیاری سمیت دیگر اس سے متعلق کام کا جائزہ بھی لے تاکہ پاکستان میں ادویات کی تیاری سے لیکر برآمد تک کے مراحل سے بخوبی آگاہ ہو سکیں کیونکہ موجودہ حکومت صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ مختلف بیماریوں سے انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے،اس سلسلہ میں تحقیق کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔
ملاقات میں فلپائن کے وفد نے گورنر سندھ کو بتایا کہ پاکستانی ادویات بہت معیاری ہوتی ہیں، فلپائن میں پاکستانی ادویات کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے یہ فلپائنی عوام کا پاکستانی ادویات پر واضح اعتماد ہے، دوطرفہ تعلقات کے استحکام، تجارت میں اضافہ اور سرمایہ کاری، پا ک فلپائن عوام کو مزید ایک دوسرے سے قریب کررہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے، قومی معیشت کی ترقی میں کراچی مرکزی کردار ادا کررہا ہے، امن و امان کے قیام کے بعد شہر میں سرمایہ کاری، تجارتی، ثقافتی، سماجی،صنعتی اور دیگر سرگرمیوں میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے، نئی صنعتوں کے قیام اور نجی سیکٹر کے فعال کردار سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آرہے ہیں، فلپائنی سرمایہ کار بھی شہر کی استعداد سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے سرمایہ کاری کریں انھیں فوری اور مطلوبہ نتائج سے بڑھ کر منافع یقینی ہے، شہر میں صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر، زراعت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش ہے۔

Recent News

9 Killed, 9 Injured as Heavy Rain and Windstorms Cause Collapses Across Punjab 1:01
9 Killed, 9 Injured as Heavy Rain and Windstorms Cause Collapses Across Punjab
Jul 02, 2026 12:05 pm
7 Family Members Dead After Tourist Boat Capsizes in Swat’s Saifullah Lake 1:01
7 Family Members Dead After Tourist Boat Capsizes in Swat’s Saifullah Lake
Jul 02, 2026 11:38 am
5.3 Magnitude Earthquake Tremors Felt in Islamabad and Multiple Cities of KPK 1:01
5.3 Magnitude Earthquake Tremors Felt in Islamabad and Multiple Cities of KPK
Jul 02, 2026 11:12 am
Pakistan Stock Exchange Surges as KSE-100 Index Closes at Record High 1:04
Pakistan Stock Exchange Surges as KSE-100 Index Closes at Record High
Jul 01, 2026 05:08 pm
Farooq Sattar Demands Public Release of Gul Plaza Tragedy Inquiry Report 1:23
Farooq Sattar Demands Public Release of Gul Plaza Tragedy Inquiry Report
Jul 01, 2026 04:38 pm
Balochistan CM Visits Martyred Karachi Trader’s Family, Announces Support for Children 1:15
Balochistan CM Visits Martyred Karachi Trader’s Family, Announces Support for Children
Jul 01, 2026 02:58 pm
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran This Week, Expected to Attend Ayatollah Khamenei’s Funeral 1:01
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran This Week, Expected to Attend Ayatollah Khamenei’s Funeral
Jul 01, 2026 11:57 am
Pakistan Shoots Down 4 Drones Near Balochistan Border, Says ISPR 1:27
Pakistan Shoots Down 4 Drones Near Balochistan Border, Says ISPR
Jul 01, 2026 11:39 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved