Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 08, 2017 06:55 pm views : 757

Location : Karachi University

Karachi- KU Vice Chancellor Press Conference
  • Urdu

کراچی،جامعہ کراچی میں دہشتگردوں کا کوئی ونگ نہیں،وائس چانسلر جامعہ کراچی

جامعہ کراچی کے وائس چانسلرڈاکٹر اجمل خان کا کہنا ہے کہ جامعہ میں دہشتگردی کا کوئی ونگ نہیں چل رہاجبکہ طلبا تنظیموں کی بحالی ہونی چاہیے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان نے کہا کہ یونیورسٹی میں دہشت گردوں کا کوئی ونگ نہیں، معمولی واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، خامیوں کو اس طرح بیان کریں گے تو جامعہ کو نقصان ہوگا، سیکورٹی فراہم کرنا ہمارا نہیں، اداروں کا کام ہے،ان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں،ہم حساس اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،ڈاکٹر اجمل خان نے کہاکہ کوئی ایسا فیصلہ نہیں کررہے جس سے طلبہ پریشان ہوں، کیریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے اور طلبا کا ریکارڈ سیکورٹی اداروں کو فراہم کرنے کا فی الحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔
وائس چانسلرنے کہا کہ جامعہ کو ہم سب کو مل کرتعلیم اورتحقیقات کا حب بنانا ہے، ریسرچ اورکھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے پیسے نہیں دیے جائیں گے تو دوسرے رجحانات پیدا ہوں گے، جامعہ کراچی سیکیورٹی کے حوالے سے دیواریں، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور نئے سیکیورٹی گارڈ رکھنے پر کام کررہی ہے۔
اجمل خان نے جامعہ کراچی کے مالی بحران کے حوالے کہا کہ جامعہ کی مالی حالت انتہائی خراب ہے، پاکستان کی سب سے بڑی جامعہ اس طرح نہیں چل سکتی، جامعہ کا وی سی ہرمہینے کی 15 تاریخ کے بعد صرف یہ سوچتا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کوتنخواہ کیسے دے جوبہت بڑا المیہ ہے، جامعہ کراچی پاکستان بہترین سرکاری یونیورسٹی رہی ہے، جامعہ کراچی کے طلبا نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا، جامعہ کراچی نے پچھلے سال چھ سو پیپر چھاپے۔
وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی نے کہاکہ مجھ سے کہا جاتا ہے کہ فیس بڑھائی جائے پر فیس بڑھانا مسائل کا حل نہیں جب کہ دنیا بھر میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں ٹیوشن فیسوں پر نہیں چلتیں، فیسوں میں اضافہ کرکے طلبا پر تعلیم کے دروازے بند کرنا نہیں چاہتے،جامعہ کراچی منی میکنگ ادارہ نہیں ہے۔
ڈاکٹر اجمل خان نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں ریسرچ کا کام نہیں ہورہا،گرانٹ ملے تو آلات خریدلیتے ہیں لیکن انکی مرمت کے پیسے نہیں ہوتے، ملک کی سب سے بڑی جامعہ ایسے نہیں چل سکتی،حکومت ہم پر اعتماد کرے ہماری مالی مدد کرے،یونیورسٹی کو درپیش مسائل کاذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر اجمل خان نے کہا کہ جامعہ کراچی ملک کی سب سے بڑی جامعہ ہے ،یونیورسٹی کو فنڈز میسر نہیں ہیں، جب ادارہ خسارے میں ہوتو توجہ اس بات پر ہوتی ہے ملازمین کو تنخواہ کیسے دی جائے، جامعہ کراچی اسی وقت ہی آگے بڑھے گی جب مالی مسائل حل ہونگے۔

Recent News

Pakistan Stock Exchange Surges as KSE-100 Index Closes at Record High 1:04
Pakistan Stock Exchange Surges as KSE-100 Index Closes at Record High
Jul 01, 2026 05:08 pm
Farooq Sattar Demands Public Release of Gul Plaza Tragedy Inquiry Report 1:23
Farooq Sattar Demands Public Release of Gul Plaza Tragedy Inquiry Report
Jul 01, 2026 04:38 pm
Balochistan CM Visits Martyred Karachi Trader’s Family, Announces Support for Children 1:15
Balochistan CM Visits Martyred Karachi Trader’s Family, Announces Support for Children
Jul 01, 2026 02:58 pm
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran This Week, Expected to Attend Ayatollah Khamenei’s Funeral 1:01
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran This Week, Expected to Attend Ayatollah Khamenei’s Funeral
Jul 01, 2026 11:57 am
Pakistan Shoots Down 4 Drones Near Balochistan Border, Says ISPR 1:27
Pakistan Shoots Down 4 Drones Near Balochistan Border, Says ISPR
Jul 01, 2026 11:39 am
14 Children Killed After Tuition Center Roof Collapses in Lahore’s Kahna Area 1:33
14 Children Killed After Tuition Center Roof Collapses in Lahore’s Kahna Area
Jul 01, 2026 11:12 am
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum 1:23
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum
Jun 30, 2026 03:00 pm
PSX Stages Strong Midday Recovery 1:15
PSX Stages Strong Midday Recovery
Jun 30, 2026 02:41 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved