Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 16, 2017 12:58 pm views : 694

Location : Balochistan Assembly

Quetta- Balochistan Assembly Budget Session
  • Urdu

کوئٹہ،صوبہ بلوچستا ن کانئے مالی سال 2017۔18 کا325ارب سے زائد کابجٹ پیش کردیا گیا

بلوچستان اسمبلی میں نئے مالی سال 2017۔18 کا 325ارب سے زائد کابجٹ پیش کردیا گیا، بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کاتخمینہ 86 ارب سے زائد جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 242 ارب سے زائد کابجٹ تجویز کیاگیاہے، بجٹ میں امن وامان تعلیم صحت ودیگرشعبوں پرخصوصی توجہ دی گئی ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواؤں اورپنشن میں 10 فیصد اضافہ تجویز کیاگیاہے جبکہ کم سے کم اجرت 14 ہزار روپے سے بڑھاکر 15 ہزار روپے ماہانہ کردی گئی ہے۔
بلوچستان اسمبلی کااجلاس اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی کی زیرصدارت میں ہوا۔مشیرخزانہ سرداراسلم بزنجو نے مالی سال 2017۔18 کابجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ مخلوط حکومت کاپانچواں بجٹ پیش کرنا میرے لئے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے، صوبہ بلوچستان ملک کے 44 فیصد رقبے پر محیط ہے جبکہ صوبے کی آبادی 95لاکھ سے زائد ہے صوبے میں صنوبر کے سب سے بڑے جنگلات پائے جاتے ہیں، ہمیں قدرت نے 775 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی سے نوازا ہے، ہمارے ساحلی علاقے معاشی لحاظ سے خاص اہمیت کے حامل ہیں، یہاں زیرزمین بے پناہ معدنی ذخائرموجودہ ہیں جنہیں دریافت کرنے اورانہیں استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ سردار اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ ہمارے پاس سونا،چاندی اور تانبے کے علاوہ قدرتی گیس، تیل اور کوئلے کے وسیع ذخائرہیں، صوبے سے نکلنے والی گیس نے1952ء سے پورے ملک کی صنعتی و معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیاہے اورآج ایک بار پھر اپنی طویل ساحلی پٹی اور قیمتی قدرتی وسائل کے باعث یہ علاقہ نہ صرف ملکی معیشت کی ترقی کا زینہ بن رہا ہے بلکہ خطہ میں تجارتی سرگرمیوں کے اہم مرکز کے طور پر ابھر تادکھائی دے رہا ہے۔
سردار اسلم خان بزنجونے کہا کہ موجودہ بجٹ اِن مقاصد کو پیش نظر رکھ کر بنایا گیا ہے جن سے عام آدمی کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔ آئندہ بجٹ کی خاص بات صوبے کے وسائل کو ترقی دے کر مجموعی ترقیاتی اہداف کا حصول ہے اور یہی وہ بنیاد ہے جِس کو پیش نظر رکھ کر یہ بجٹ پیش کیا جا رہا ہے، ہمارے اِس تصوّر میں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی گہری دلچسپی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے کیونکہ صوبے کی ترقی، یہاں کے لوگوں کی خوشحالی اور یہاں اِقتصادی سرگرمیوں کا فروغ ان کی ترجیحات میں ہمیشہ شامِل رہاہے۔
مشیرخزانہ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ون روڈ ون بیلٹ کے چینی وژن کا اہم ترین حصہ ہے جس کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان تاریخی رابطوں کو فروغ دیکر وسط ایشیا تک بڑھایا جانا ہے، ہم اس کلیدی منصوبے پر فخر محسوس کرتے ہیں جونہ صرف پاکستانی معیشت کو استحکام دینے کا باعث بنے گا بلکہ ہمار ے صوبے کی بھی تقدیر بدل دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین کو منصوبے کے حوالے سے اعتما د میں لے رہے ہیں، ہم منصوبے کے مخالفین کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اس قومی اتفاق کے منصوبے پر نہ بے جا اعتراض اٹھائیں اور نہ ہی اس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کریں کیونکہ ہم اس طرح کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آنے والے دنوں میں گوادر پاکستان کی معاشی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔
گوادر کی ترقی کو پاک چین اقتصادی راہد اری میں مرکز ی حیثیت حاصل ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت کے تعاون سے گوادر کی ترقی کیلئے خطیر رقم خر چ کی جائے گی،اس ضمن میں مالی سال 2017۔18 میں بہت سے منصوبے شروع کئے جائیں گے،ان میں نئے ائر پورٹ کا قیام ،200 بسترکا ہسپتال ،300 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ اور کھارے پانی کو صاف کرنے کا پلانٹ شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے، مستقبل میں پاکستان کی زرعی ،تجارتی ترقی اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں بلوچستان کا بڑا حِصّہ ہوگا، بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے بلوچستان اِنویسٹمنٹ بورڈتشکیل دِیا گیا ہے۔ یہ ایک ناقابل تردید امر ہے کہ مستقبل میں معدِنی پیداوار اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا بڑا مرکز بلوچستان ہوگا۔

Recent News

PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum 1:23
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum
Jun 30, 2026 03:00 pm
PSX Stages Strong Midday Recovery 1:15
PSX Stages Strong Midday Recovery
Jun 30, 2026 02:41 pm
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola 1:01
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola
Jun 30, 2026 02:25 pm
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers 1:25
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers
Jun 30, 2026 02:09 pm
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah 1:19
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah
Jun 30, 2026 01:06 pm
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore 2:08
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore
Jun 29, 2026 05:42 pm
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations 1:29
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations
Jun 29, 2026 04:31 pm
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit 1:03
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit
Jun 29, 2026 03:51 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved