Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 10, 2017 04:29 pm views : 827

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Cabinet meeting
  • Urdu

لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

لاہو رمیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں پنجاب کابینہ نے قائداعظم سولر پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی اتفاق رائے سے نجکاری کی منظوری دے دی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا صنعتیں یا کارخانے لگانا حکومتوں کا کام نہیں۔حکومت پالیسیاں بناتی ہے جن کے تحت عوام کو سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔2013 میں وزیراعظم محمد نوازشریف نے قوم سے توانائی بحران کے خاتمے کا وعدہ کیا۔پنجاب حکومت نے وزیراعظم کے اس وعدے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں100 میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگایا۔
محمد شہباز شریف نے کہا2015 میں لگنے والے منصوبے سے اب تک 2 ارب روپے سے زائد کا منافع حاصل ہو چکا ہے۔نجکاری سے پنجاب حکومت کومنصوبے پر اٹھنے والے اخراجات کے ساتھ منافع بھی ملے گا۔ سرمایہ کاراس منصوبے کی نجکاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ منصوبے کی نجکاری کا تمام عمل انتہائی شفاف اور کیمروں کے سامنے ہوگا۔عوام کے سامنے ہر چیز رکھیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا منصوبے کی نجکاری کے حوالے سے ہر چیز عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہوگی۔نیلامی کے عمل کو میڈیا کے کیمروں کے ذریعے براہ راست دکھایا جائے گا۔انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں اس منصوبے کی نجکاری ہوگی۔
پنجاب میں 1200 میگاواٹ کے نئے گیس پاور پراجیکٹ کیلئے پنجاب تھرمل پاور کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی منظوری۔اجلاس میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی۔یہ کمپنی 1200 میگاواٹ کے نئے گیس پاور پلانٹ کے منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہوگی۔پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایکٹ2004 میں ترامیم کی منظوری۔صوبائی موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کے12 ویں شیڈول میں ترمیم کی منظوری۔اجلاس میں پنجاب پنشن فنڈ کی رپورٹ برائے 30 جون 2013 پیش کی گئی۔کابینہ نے یہ رپورٹ پنجاب اسمبلی کے سامنے پیش کرنے کی منظوری دے دی۔ڈومیسٹک بورنگ کے اقدام کی منظوری دی گئی۔پنجاب زکوٰ? و عشر ایکٹ 2016 کی منظوری دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں مالی سال 2017۔18 کا شاندار بجٹ اور ترقیاتی پروگرام پیش کرنے پر صوبائی وزراء عائشہ غوث پاشا، ملک ندیم کامران، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent News

PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum 1:23
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum
Jun 30, 2026 03:00 pm
PSX Stages Strong Midday Recovery 1:15
PSX Stages Strong Midday Recovery
Jun 30, 2026 02:41 pm
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola 1:01
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola
Jun 30, 2026 02:25 pm
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers 1:25
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers
Jun 30, 2026 02:09 pm
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah 1:19
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah
Jun 30, 2026 01:06 pm
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore 2:08
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore
Jun 29, 2026 05:42 pm
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations 1:29
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations
Jun 29, 2026 04:31 pm
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit 1:03
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit
Jun 29, 2026 03:51 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved