Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 06, 2017 11:58 am views : 696

Location : President House

islamabad- President Mamnoon Hussain addresses
  • Urdu

اسلام آباد،من وامان کی صورتِ حال بہتر ہو رہی ہے اور پاکستان معاشی استحکام حاصل کر رہا ہے،صدر مملکت ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور بھارت مسئلہ کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہو جائے۔
صدر مملکت نے اسلام آباد میں مقیم سفیران کے اعزاز میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس عہد میں یہ ممکن نہیں رہا ہے کہ مختلف معاشرے اور اقوام جنگ وجدل کا شکار بھی رہیں اور ان کے پڑوسی ممالک ترقی اور خوشحالی کے ثمرات بھی حاصل کریں،اس لیے انسانیت کی بہتری اور فلاح کے لیے ضروری ہے کہ اس طرزِ عمل کو ترک کر کے پڑوسی اقوام امن وسلامتی اورترقی کے عظیم مقصدکے لیے باہم شراکت داربن جائیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ ان مقاصد کے حصول کے لیے اقوام عالم کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ جنگوں، مذہبی، نسلی و لسانی تعصبات اور برتری کے گھمنڈ کی وجہ سے دنیا غیر معمولی تبدیلیوں کی زد میں ہے۔ان پیچیدہ مسائل نے مختلف معاشروں ا ور اقوام کے درمیان تقسیم کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ اس طرح دنیا کے مختلف خطے دہشت گردی جیسی خطرناک برائی سے نبرد آزما ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ مختلف معاشرے اور اقوام جنگوں کا شکار بھی رہیں اور پڑوسی ممالک ترقی اور خوشحالی کے ثمرات بھی حاصل کریں۔ انھوں نے کہا کہ شدت پسندی اور جدید معاشرے کے پیچیدہ مسائل سے نمٹنے کے لیے دین کی آفاقی تعلیمات اور انسانیت کی مشترکہ قدر کی حیثیت سے روزے کی روحانی قوت ہمیں طاقت فراہم کرسکتی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کو بے پناہ نقصانات پہنچا یا ہے۔ اس جنگ کے دوران پاکستان کے ہزاروں شہریوں اور سپاہیوں نے جان و مال کی قربانی دی لیکن ہم یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں کہ پاکستان نے دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح یہ جنگ مردانہ وار لڑی ہے اور اپنے محدود وسائل کے باوجود بڑے مشکل فیصلے بھی جرأت مندی کے ساتھ کیے ہیں جس کے نتیجے میں دہشت گرد اب پسپا ہورہے ہیں، امن وامان کی صورتِ حال بہتر ہو رہی ہے اور پاکستان معاشی استحکام حاصل کر رہا ہے۔ ہماری اس کامیابی کا راز قوم کا سیاسی عزم، بھر پور اتحاد اورفوجی کارروائی کا دلیرانہ فیصلہ ہے جو اقوام عالم کے لیے ایک مثال ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ایک تکثیری معاشرہ (pluraistic society)ہے جس میں مختلف رنگ ونسل اور عقیدے سے تعلق رکھنے والے لوگ بستے ہیں جنھیں آئین کے تحت یکساں حقوق حاصل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ؒ نے تمام شہریوں کو یکساں حقوق اور مذہبی آزادیوں کی ضمانت دی تھی۔ یہی وہ زرّیں اصول ہیں جن سے پاکستانی معاشرہ قوت حاصل کرتا ہے اور ان ہی اصولوں کی بنیاد پر ہم ایک جمہوری و تکثیری معاشرے کی تشکیل میں مسلسل مصروفِ عمل ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ روزہ ایک آفاقی تصوّر اور ایسی عبادت ہے جو عالم انسانیت اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو چند فطری مشترکات (commonalities) پر جمع کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس کے ذریعے انسان میں نظم وضبط، مسائل کا سامنا کرنے کی ہمت، ایثار کا جذبہ، صبرو استقامت اور عاجزی کی کیفیات پیدا ہو تی ہیں۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ روزہ ایک ایسی شاندار عبادت ہے جس میں بندگانِ خدا کسی اونچ نیچ کے بغیر ایک صف میں کھڑے ہو جاتے ہیں اور عبادت کی یہ کیفیات خدمتِ انسانیت جیسے عظیم مقصد کے لیے بنی نوعِ انسان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
صدر مملکت نے معزز سفیران کرام کی افطار ڈنر میں شرکت کا خیرمقدم کیا اور دعا کی کہ ماہ رمضان کی خیرو برکت سے دنیا امن و سلامتی کا گہوارہ بن جائے۔
اس موقع پر چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، وفاقی وزرا، ارکین پارلیمنٹ اور سفیروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Recent News

PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum 1:23
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum
Jun 30, 2026 03:00 pm
PSX Stages Strong Midday Recovery 1:15
PSX Stages Strong Midday Recovery
Jun 30, 2026 02:41 pm
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola 1:01
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola
Jun 30, 2026 02:25 pm
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers 1:25
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers
Jun 30, 2026 02:09 pm
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah 1:19
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah
Jun 30, 2026 01:06 pm
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore 2:08
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore
Jun 29, 2026 05:42 pm
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations 1:29
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations
Jun 29, 2026 04:31 pm
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit 1:03
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit
Jun 29, 2026 03:51 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved