Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 05, 2017 04:32 pm views : 648

Location : Pakistan Navy Dockyard

Karachi- Pakistan Navy is celebrating World Environment Day
  • Urdu

پاک بحریہ کی جانب سے عالمی ماحولیات کا دن منایا جارہا ہے، ترجمان پاک بحریہ

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے تحت ہر سال 5جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ماحولیات کی اہمیت کی جانب عالمی توجہ مبذول کروا کر ماحولیات کی بہتری کے حوالے سے سیاسی آمادگی پیدا کرنا ہے۔ اس سال عالمی ماحولیاتی دن کا موضوع 146قدرت سے لوگوں کا تعلق جوڑنا 145 ہے، جس کا مرکزی نکتہ ہے کہ قدرت کو محفوظ کرنا درحقیقت آئندہ نسلوں کے لیے ماحولیات کو محفوظ بنانا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ ہر سال باقاعدگی سے ماحولیات کا عالمی دن مناتی ہے۔ اس سال پاک بحریہ میں یہ دن 5جون کو منایا گیا۔ اس سلسلے میں متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جن کا مقصد پاکستان میں ماحولیات کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور عوام الناس اور متعلقہ اداروں میں ماحولیات بالخصوص سمندری ماحول کے حوالے سے آگاہی پید ا کرنا تھا۔ ان سرگرمیوں میں اس دن کی اہمیت پر لیکچرز، خصوصی بینرز کی تیاری، مضمون نویسی، نقشہ نویسی کے مقابلے ، بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں میں صفائی کی مہمات شامل تھیں جن میں پاک بحریہ کے علاوہ مقامی افراد نے بھی حصہ لیا۔
اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ماحولیات خصوصاََبحری ماحول کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔
نیول چیف نے اس بات پر زور دیا کہ پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں ہما را طریقہ عمل ماحولیات کی بقا اور تحفظ کے سنہری اصولوں اور طریقہ کار کے عین مطابق ہونا چاہیے۔
ایڈمرل ذکاء اللہ نے مزید کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے پاک بحریہ اپنا کر دار ادا کرتی رہے گی اور اس قومی مقصد کے حصول میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔
دنیا کے تمام حصوں اور افراد کی جانب سے مثبت ماحولیاتی اقدامات کے حوالے سے عالمی ماحولیاتی دن سب سے بڑاسالانہ ایونٹ ہے جس کا آغاز 1972ء میں ہوا۔ اس سال کا موضوع ہمیں یہ سوچنے کی دعوت دیتا ہے کہ ہمارا قدرت سے کیا رشتہ ہے اور ہم اس پر کس قدر انحصار کرتے ہیں۔ اس طرز کے ایونٹس عوام الناس میں ماحولیات کی اہمیت اجاگر کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان نیوی محفوظ سمندری ماحول کے حصول کے لیے ہمیشہ کوششیں کرتی رہی ہے تاکہ سمندروں کو صاف شفاف بنایا جاسکے۔

Recent News

PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum 1:23
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum
Jun 30, 2026 03:00 pm
PSX Stages Strong Midday Recovery 1:15
PSX Stages Strong Midday Recovery
Jun 30, 2026 02:41 pm
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola 1:01
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola
Jun 30, 2026 02:25 pm
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers 1:25
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers
Jun 30, 2026 02:09 pm
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah 1:19
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah
Jun 30, 2026 01:06 pm
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore 2:08
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore
Jun 29, 2026 05:42 pm
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations 1:29
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations
Jun 29, 2026 04:31 pm
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit 1:03
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit
Jun 29, 2026 03:51 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved